گیس اور تیل کی تلاش کرنیوالی کمپنیوں کو سی پیک طرز پر سکیورٹی دینے کا فیصلہ

11  جولائی  2021

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کو پیٹرولیم ڈویژن نے توانائی شعبے سے متعلق رپورٹ پیش کردی جس میں شارٹ ٹرم، مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم کو توانائی کے شعبے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی، مشیر پٹرولیم تابش گوہر کی جانب سے جمع

کروائی گئی رپورٹ میں شارٹ ٹرم، مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گیس اور تیل کی تلاش کمپنیوں کو سی پیک طرز پر سکیورٹی دی جائے گی، صارفین کو قابل برداشت قیمتوں پر گیس کی فراہمی کے لیے پائپ لائن بہت ضروری ہے جب کہ ایل این جی ٹرمینل میں 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی مزید صلاحیت موجود ہے جو نجی شعبے کے لیے ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایل این جی ٹیک اور پے پیمنٹ بنیادوں پر ہوگی، ایل این جی امپورٹ خالصتا نجی شعبے کے ذریعے ہوگی، اضافی ایل این جی آنے سے آنیوالے موسم سرما میں مدد گار ثابت ہوگی، اس کے علاوہ گوادر سے ایل این جی کی ترسیل کراچی کی صنعتوں کو ممکن ہے، 300 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی اسٹرک کے زریعے صنعتوں تک پہنچائی جاسکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ قدرتی گیس پر بوجھ کم کرنے کے لیے ایل پی جی کو متبادل فیول کے طور پر استعمال کیا جائے گا، رواں ماہ کے آخر تک ایل پی جی سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا، ایل پی جی کو گھریلو سیکٹر کے طور پر متبادل استعمال کیا جائے گا، ایل این جی کی مقدار بڑھانے کے لیے دو نئے ٹرمینلز کی تعمیر کرنا ہوگی، اس کے علاوہ 2023 تک ہمیں ایک اور ٹرمینل تعمیر کرنا ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی سے

لاہور تک گیس پائپ لائن کی تعمیر بہت ضروری ہے اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق گیس پائپ لائن جلد از جلد تعمیر کی جائے گی، پائپ لائن کی تعمیر میں مقامی کمپنیوں کو شامل کیا جائے گا، پورٹ قاسم پر ایل این جی اسٹوریج کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے جو 2030 تک تعمیر کرلیا جائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے کام میں تیزی لائی جارہی ہے، بلوچستان اور کے پی کے میں گیس اور تیل کی تلاش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…