وزیراعظم عمران خان کا فلسطینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ۔۔۔ فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

13  مئی‬‮  2021

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور فلسطینی صدر نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔ اس دوران وزیراعظم نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے اپنی

حمایت جاری رکھے گا۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت ر وکنے کیلئے اقوام متحدہ میں ملکر کام کر نے کا عزم کیا ہے ۔بدھ کو وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ۔دونوں رہنمائوں نے مسجد اقصیٰ پراسرائیل کے بہیمانہ حملے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترک صدر اور وزیر اعظم عمران خان نے غزہ پر انسانی اقداراور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر بھی گفتگو کی ۔ رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں وزرائے خارجہ فلسطین کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے مابین علاقائی سلامتی کی صورتحال بھی زیربحث آئی۔ ترکی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ذمہ دارانہ انخلا کی اہمیت پر زور دیا اور مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے سیاسی حل کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین اعلی سطح کے تبادلے کی رفتار جاری رہے گی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد بھی دی ۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں فلسطین کی تازہ صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو ہونے والے رابطے میں وزیر اعظم نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بہیمانہ حملے کی مذمت کی ۔وزیر اعظم نے کہاکہ اسرائیلی حملے انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون سے انحراف ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کی خود مختاری سکیورٹی کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے حرمین شریفین کےدفاع کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 87 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…