ڈسکہ الیکشن میں ن لیگ نہیں جیتی،تحریک انصاف خود ہاری فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے ہارنے کی وجوہات بتادیں

11  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں ہے نہ ہی نون لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں ہے نہ ہی نون لیگ کوء نظریاتی جماعت ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے۔

فواد چودھری نے کہاکہ ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا، ڈسکہ میں نون لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندرتوجہ دلاتا ہی رہا ہوں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ عمران صاحب کو پاکستان میں جمہوریت کی اْمید کہنا جمہوریت کے منہ پہ زوردار تھپڑ رسید کرنا ہے ،پی ٹی آئی کے اندرنئی صف بندی جاری ہے، بہت جلد پنجاب اور وفاق سے پی ٹی آئی کاصفایاہونے والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل اب صرف اور صرف مافیا اور چوروں سے نجات سے وابستہ ہے،آپ روئیں ، چیخیں یا” پیٹیں”، ڈسکہ میں مسلم لیگ (ن) جیت چکی ہے ،ڈسکہ الیکشن میں فتح پاکستان کے عوام پر مسلط چورمافیا سے نجات کی نوید ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک درجن پارٹیاں بدلنے والا نواز شریف کا بیانیہ نہیں سمجھ سکتا اور نہ ہی سمجھنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسکہ

کی عوام نے آٹا چینی بجلی گیس دوائی ووٹ چوروں اور کشمیر فروش مافیا کو مسترد کیا ہے،عوام نے 52 روپے چینی کو ووٹ دیا ہے اور120 روپے کلو چینی کی ڈکیتی کرنے والے مافیا کو مسترد کیا ،عوام نے 35 روپے آٹے کو ووٹ دیا اور 90 روپے کلو آٹے کی ڈکیتی کرنے

والے مافیا کو مسترد کیا ،عوام نے 122 ارب کی ایل این جی چوری کرنے والوں کو مسترد کردیا،عوام نے کشمیر فروشوں اور مودی کو مس کالز کرنے والوں کو مسترد کردیا۔ انہوںنے کہاکہ عوام نے 400 ارب کے آٹا چورمافیا کو مسترد کیا ہے،عوام نے 215 ارب کے آٹا چوروں کو مسترد

کیا ہے،عوام نے ملکی معیشت اور سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنے والوں کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے ملک کی معاشی ترقی 5.8 فیصد سے منفی 0.4 فیصد پر لانے والے نالائقوں، نااہلوں اور کرپٹ ٹولے کو مسترد کیا ہے،عوام نے مہنگائی کی شرح 3 سے 16 فیصد

پہ پہنچانے والے ظالم مسلط شدہ حکمرانوں کو مسترد کیا ہے،عوام نے اڑھائی سال میں 14000 ارب قرض لے کر قوم کا بال بال قرض میں جکڑنے والے ظالموں کو مسترد کیا ہے،عوام سمجھ گئی ہے کہ صرف مسلم لیگ (ن)، نواز شریف اور شہباز شریف ہی عوام کو ریلف دے سکتے

ہیں اور اِس مافیا سے ملک کو بچا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈسکہ کے عوام زندہ باد جنہوں نے قائد محمد نوازشریف اور شہباز شریف سے اپنی بے مثال محبت، وابستگی اور مسلم لیگ (ن) کی فتح پر مہر لگائی ،عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیتے ہیں کیونکہ نوازشریف اور شہبازشریف نے

اس وطن کی مٹی اور عوام سے پیار کیا ہے ،مسلم لیگ( ن) نے دیانتداری سے عوام کی خدمت کی اور پاکستان کو روشن بنانے کے لئے دن رات کام کیا، اس لئے انہیں ووٹ ملا ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور شہباز شریف نے ملک کو بے مثال ترقی ،عوام کو روزگار ، مفت دوائی ،روشنی دی اور دہشت گردی ختم کی ، اس لئے ووٹ ملا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…