جہانگیر ترین کا خصوصی عشائیہ، تحریک انصاف کے درجنوں اراکین اسمبلی کی شرکت

9  اپریل‬‮  2021

لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزار میں عشائیہ دیا گیا۔لاہور میں جہانگیر ترین کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں 29 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق عشائیے میں 8 ارکان قومی اسمبلی، 2 صوبائی وزراء اور

4 صوبائی مشیروں سمیت 21 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق عشایئے میں شرکت کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں راجہ ریاض، سمیع گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ، غلام بی بی بھروانہ اور غلام لالی شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اورصوبائی وزیر اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی جبکہ عشایئے میں صوبائی مشیر عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلال وڑائچ، عمر آفتاب، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چوہدری، سجاد وڑائچ، سمن نعیم، افتخار گوندل اور عون چودھری نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔ عشائیہ میں شریک رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، شرکاء نے اعلان کیا کہ وہ جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہیں، جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عشائیے میں شریک رہنماؤں نے وزیراعظم کو مسلسل غلط معلومات پہنچائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بروز ہفتہ کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بروز ہفتہ دوبارہ بیکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…