اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

براڈ شیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر ادائیگی کا ریکارڈ غائب وزارت خزانہ،قانون،اٹارنی جنرل ، پاکستانی ہائی کمیشن سے بھی فائلیں چوری انکوائری کمیشن نے کیس کی تحقیقات مکمل کرلیں ،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،کمیشن کے مطابق غلط شخص کو رقوم کی ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے ،وزارت خزانہ،قانونی ،اٹارنی جنرل اور پاکستانی ہائی کمیشن

سے فائلیں بھی چوری ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے انکوائری کمیشن نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات مکمل کر لیں اور اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی ،انکوائری کمیشن کی رپورٹ 500 صفحات پر مشتمل ہے ، رپورٹ کے مطابق 500 صفحات کی رپورٹ کے ساتھ مختلف شخصیات کے بیانات اور دستاویزات کو الگ رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق براڈ شیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونیکا بھی انکشاف ہوا ہے ،براڈشیٹ کمپنی کی 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی،غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے، ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا، وزارت خزانہ، قانون، اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں، پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہوگیا، براڈشیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملیں۔ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے گواہان

میں ایک خاتون لیگل افسر پیش نہ ہوئی،زاہد مقصود جے ایس پی ایم نے کمیشن رپورٹ وصول کی ہے۔خیال رہے کہ براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لیے 29 جنوری کو قائم کردہ کمیشن نے تحقیقات کا باضابطہ آغاز 9 فروری 2021 کو کیا تھا جبکہ اپوزیشن نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید

کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کو ماننے سے انکار کر دیا تھا،جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت پاناما کیس سننے والے بنچ کا حصہ رہ چکے ہیں،جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت نے پاناما کیس میں ن لیگ کی حکومت کو سسلین مافیا کہا تھا،واضح رہے مشرف دور میں شیخ عظمت سعید نیب کے وکیل رہ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…