اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ جس مقصد کیلئے آئے تھے وہ پورا کر چکے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس مقصد کیلئے آئے تھے وہ پورا کرچکے ہیں،ویڈیوز کا اثر اس وقت ہوتا جب ہمارے ایم این ایز ان کیساتھ نظر آتے۔انہوں نے کہاکہ ویڈیو پلانٹڈ ہیں، اگر ہوتا
تو باقی ایم این ایز بھی نظر آتے۔دریں اثنا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے آنے والی ویڈیو کون بنارہا ہے ، تحقیقات ہونی چاہیے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ یہ جو ویڈیو آرہی ہیں کون بناتا ہے اس کی بھی تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا حفیظ شیخ نے آپ سے ووٹ مانگا ہے جس پر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ وہ گزشتہ روز ہمارے ڈیسک پر آئے تھے ان سے علیک سلیک ہوئی تھی ، علاوہ ازیں سینیٹ انتخابات کے باعث پارلیمنٹ کی سیکورٹی ہائی الرٹ رہی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی کے اراکین نے سینٹ انتخابات میں حصہ لیا اور اس موقع پر پارلیمنٹ کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ،۔پولیس اور رینجرز کے اضافے دستے تعینات کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق خصوصی کارڈ کے بغیر داخلے پر مکمل پابندی رہی ۔دوسری جانب سینٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ارکان قومی
اسمبلی کیلئے ہدایت نامہ لگایا گیا۔ بدھ کو سینٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کیلئے ہدایت نامہ لگا دیا جس میں کہاگیاکہ کسی ووٹر ، امیدوار یا پولنگ ایجنٹ کو پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل یا کیمرا لے جانے کی اجازت نہیں ،ارکان کو بیلٹ پیپر حاصل کرنے کیلئے اسمبلی سے جاری شدہ کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ،عام نشست کیلئے بیلٹ پیپر سفید ، خواتین کء نشست کیلئے گلابی بیلٹ پیپر جاری کیا گیا ،بیلٹ پیپر پر ووٹر کی شناخت کا نشان لگنے پر ووٹ مسترد تصور کیا گیا ۔