جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

خاتون اول بشریٰ بی بی کیبہن مریم ریاض وٹو کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں کتنی تنخواہ پر تعینات کر دیا گیا ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر شیئر کئے جارہے ہیں جس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تعینات کر

دیا گیاہے تاہم فی الحال اس کی کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آ سکی، تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تعینات کرنے سے متعلق نجی ٹی وی کے مبینہ سکرین شاٹس کو پیپلز پارٹی کی سابق سینیٹر سحرکامران اور ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا بٹ کی جانب سے بھی شیئر کیا گیاہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سکرین شاٹس میں یہ کہا جارہاہے کہ مریم ریاض وٹو کو ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کوآرڈی نیٹر تعینات کیا گیاہے اور ان کی تنخواہ 8 لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی ہے ۔ اس معاملے پر ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا بٹ بھی میدان میں آئی اور انہوں نے ٹویٹر پر سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ بشریٰ بی بی کی بہن کو ساڑھے آٹھ لاکھ تنخواہ پرایچ ای سی میں تعینات کر دیا گیا، کون کہتا ہے نیازی نوکریاں نہیں دے رہا،وہ دے رہا ہے مگر اپنے ٹبر کو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…