ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

ضمنی انتخابات، مسلم لیگ (ن) نے 2 نشستیں جیت لیں

datetime 20  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو نوشہرہ میں اپ سیٹ شکست ہوئی جبکہ (ن) لیگ نے 2 صوبائی سیٹیں جیت لیں۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو، دو حلقوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ہوئی۔این اے 75سیالکوٹ، این اے 45کرم، پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں صبح 8 سے شام 5 بجے

تک پولنگ ہوئی۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آخری اطلاعات تک (ن) لیگ نے ایک سیٹ پی ٹی آئی سے چھین لی جبکہ پنجاب کی ایک صوبائی سیٹ کا بھی کامیابی سے دفاع کیا اور اسے ایک قومی اسمبلی کی نشست پر برتری بھی حاصل تھی۔غیر حتمی نتائج کے مطابق آخری اطلاعات تک پی کے 63 نوشہرہ میں (ن) لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے، این اے 75 سیالکوٹ میں ن لیگ کو برتری حاصل تھی۔ پی پی 51 گوجرانوالہ میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ این اے 45 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو برتری حاصل تھی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے 360 میں سے 213 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آخری اطلاعات تک مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار 61571 ووٹ لے کرآگے تھیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد خان 55872 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔این اے 75 سیالکوٹ میں 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔صبح ہوتے ہی پولنگ اسٹیشوں کے باہر ووٹرزکی آمد شروع ہوگئی اوروقت گذرنے کے ساتھ ساتھ قطاریں لگ گئیں حلقہ میں ووٹرز کی کل تعداد4لاکھ 4ہزار3 ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کے 103 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق

آخری اطلاعات تک پی ٹی آئی کے ملک فخرزمان 13992 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر تھے جبکہ آزاد امیدوار حاجی سید جمال 13579 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔این اے 45ضلع کرم کی یہ نشست جے یو آئی کے ایم این اے منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ قبائلی ضلع میں صبح 8 بجے سیہی پولنگ کا عمل

جاری تھا جوپانچ بجے تک جاری رہا۔یہاں مجموعی طورپر 27 امیدوار میدان میں ہیں۔ حلقے میں 134 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے تھے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آئے جبکہ

پی ٹی آئی کے میاں عمر 17 ہزار 23 ووٹ حاصل کیے۔ حتمی نتیجے الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔پی کے 63 نوشہرہ میں 102پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ اسٹیشن 44 پر پولنگ تقریبا ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی، پریزائیڈنگ افسر کے مطابق عملے کے دیر سے پہنچنے کے باعث تاخیرہوئی۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 وزیر آباد میں ضمنی انتخاب کے 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے

مطابق مسلم لیگ (ن) کی بیگم طلعت محمود 53903 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری یوسف 48484 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ پی پی 51 کی نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ یہ حلقہ وزیرآباد شہر، سوہدرہ اوردیگردیہاتی علاقوں پرمشتمل ہے۔یہاں کل ووٹرزکی تعداد2 لاکھ 53 ہزار 949 ہے جبکہ 162پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہوئی۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…