تحریک انصاف نے برطانیہ سے جماعتی اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والے کروڑوں روپوں کی تفصیلات جاری کردیں

18  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے برطانیہ سے جماعتی اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والے کروڑوں روپوں کی تفصیلات جاری کردیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تفصیلات تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی

جانب سے جاری کی گئیں ،برطانیہ سے موصول ہونے والے 8 کروڑ 87 لاکھ روپے “ممنوعہ فنڈنگ” کا فرمائشی ڈھول پیٹنے والوں کے چہرے پر طمانچہ ہیں۔ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے کہاکہ شرمناک اور جھوٹی پراپیگنڈہ مہم کے باوجود ہزاروں پاکستانی اپنی جیب سے پیسہ خرچ کرکے تحریک انصاف میں شامل ہوئے، برطانیہ میں اس سال 11 ہزار 208 سمندر پار پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی رکنیت حاصل کی، تحریک انصاف کا حصہ بننے والے 11 ہزار 208 افراد نے فی کس 36 پاؤنڈز بطور ممبرشپ فیس ادا کئے۔ ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے کہاکہ بیرونی ممالک میں قائم تحریک انصاف کی شاخوں کی یہ ممبرشپ فیس جماعت کی مالیات کا اہم اور مستقل ذریعہ ہے، کارکنان کی جانب سے ادا کی گئی ممبرشپ فیس معمول کے مطابق باضابطہ ذرائع کے ذریعے جماعتی اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی ہے، ممبرشپ کی مد میں ادائیگی کرنے والے ہر کارکن کے کوائف اور ادائیگی کی تفصیلات محفوظ ہیں، برطانیہ کے بعد دنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والی تحریک انصاف کی رکنیت کی تفصیلات بھی جاری کریں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…