اسلام آبا د، کراچی (این این آئی)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیدیا اور کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی پانچ سالہ نااہلی ختم ہوچکی ہے ، عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات پر کسی
کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا ۔جمعرات کو الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی پانچ سالہ نااہلی ختم ہوچکی ہے ان کیخلاف مقدمات عدالتوں میں زیر التواء ہیں زیرالتواء مقدمات پر کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں۔ فیصلہ سننے کے بعد الیکشن کمیشن کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے وکیل ملک جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے نے ثابت کیا کہ آج ، قانون، حق، اور جمہوریت کی جیت ہوئی ہے،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی دو سیٹوں کے لئے سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا ہے. دس میں سے نو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ ایک کے مسترد کردیے گئے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنما سنیٹرشیری رحمن نے کہاہے کہ پورا سینٹ الیکشن متنازع ہے، پی ٹی آئی نے
منڈی لگائی ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن سندھ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنیٹرشیری رحمن نے کہاکہ فیصل ووڈاپہلے ہی نااہل ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی ایک جرم کو چھپانے کے لیے پیچھے کی طرف چلی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پارلیمان کو بے توقیر کیا، پورا سینٹ الیکشن متنازع ہے۔ پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ان کے ایم این اے اور ایم پی اے نہیں، منڈی تو انہوں نے لگائی ہوئی ہے۔