سینیٹ الیکشن (ن)لیگ کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد

18  فروری‬‮  2021

لاہور (ا ین این آئی) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے ان کے

کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے پرویزوشید کے کاغذات پراعتراضات کیے گئے تھے، مجموعی طور پر لیگی رہنما کی کاغذات نامزدگی پر چھ اعتراضات سامنے آئے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے پانچ کو مسترد کیا۔پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی صرف ایک اعتراض پر مسترد ہوئے، لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی پنجاب ہائوس کے واجبات کی عدم ادائیگی پر مسترد ہوئے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ جس کی تقریر عمران خان سے برداشت نہیں ہوتی وہ آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کے ذریعے میرے جیسے امیدوار انھیں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں۔پرویز رشید نے الزام عائد کیا کہ میری نامزدگی مسترد کرنے کا طریقہ انجینئرڈ ہے، اب انجینئرڈ ڈیفالٹ کے ذریعے انتخاب سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، مجھ پر نام نہاد ڈیمانڈز ڈالی گئیں، مجھے کبھی کسی کی طرف سے اطلاع نہیں دی گئی تھی۔پرویزرشید کا مزید کہنا تھا کہ انتخاب میں پہلے پیسوں کے ذریعے خریدنے

کی کوشش کی جاتی تھی، لوگوں کودبا ئو ،بلیک میلنگ اور مرضی سے ووٹ کیلئے استعمال کیاجاتاتھا، اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی اس میں فریق بنالیاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ جس محکمے کی طرف سے ڈیمانڈ کی گئی اور کہا گیا کہ میں نے رقم ادا کرنی ہے، رقم ادا کرنے جاتاہوں

تو افسران اپنی نشستوں اور دفاترسے غائب ہوجاتے ہیں، مجھے کوئی بینک اکائونٹ نمبر نہیں دے رہے جہاں رقم جمع کرادوں، جعلی ڈیمانڈ ختم کرنے کیلئے پیسے جمع کراناچاہتاہوں کوئی وصول نہیں کررہا ہے۔کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل میں جائوں گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…