پی ٹی آئی کے 8 باغی ارکان نے علیحدہ گروپ بنالیا

18  فروری‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سینیٹ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، 8 اراکین نے الگ گروپ بنا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا باغی گروپ سامنے آ گیا۔ پی ٹی آئی کے 7 سے 8 اراکین اسمبلی نے اپنا

علیحدہ گروپ تشکیل دے کر قیادت کو سخت پیغامات بھجوانا شروع کر دئیے ہیں۔ان کا موقف ہے کہ ان کے حلقے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ترقیاتی فنڈز میں بہتر حصہ نہیں دیا جا رہا اور ان کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔اگر سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو وہ الیکشن پراسس میں شامل نہیں ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ باآسانی سینیٹ کی نشست جیت جائیں گے ، عامرلیاقت ہمارے لاڈلے ہیں ان کو منالیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس بار اکثریت ٹکٹ دیرینہ کارکنان کودی ہیں، حفیظ شیخ باآسانی سینیٹ انتخاب جیت جائیں گے ، عامرلیاقت ہمارے لاڈلے ہیں ان کو منا لیں گے ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یوسف گیلانی جیسے سینئر سیاستدان کے بجائے بلاول پارٹی کو لیڈکررہے ہیں، نہیں سمجھ آتاکیوں یوسف گیلانی کی سیاست ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ قانونی حیثیت یہ ہے کہ سینیٹ انتخاب اوپن بیلٹ سے ہوں۔واضح رہے کہ سینٹ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر حکمران جماعت کے اندر سے شدید اختلافات سامنے آرہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…