جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

انصاف ہو تو ایسا۔۔۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے نامزد کردہ سینٹ ٹکٹ ہولڈر پاناما اشتہاری نکلے

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی سلیم صافی نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ انصاف ہو تو ایسا،پختونخوا سے عمران خان کے سینیٹ کے تین ٹکٹ ہولڈرز لیاقت ترکئی،فیصل سلیم اور ذیشان خانزادہ ایک کاروبار سے وابستہ ہیں۔تینوں کھرب پتی ہیں۔لیاقت ترکئی کا نام پاناما اکائونٹس

والوں میں بھی شامل ہے۔نواز شریف کے پاناما اکائونٹس حرام اور پی ٹی آئی کے حلال یہ ہے ریاست مدینہ۔بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی،پاناما کیس کو لے کر جس قدر اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی بھد اڑائی گئی تھی آج اگر پی ٹی آئی کے یوٹرن خاص طور پر وزیراعظم عمران خان کے وعدوں سے پیچھے ہٹنے اور نعروں کی مخالفت میں فیصلے دینے پر غور کیا جائے تو سابق حکمران ان کے سامنے ہیچ نظر آتے ہیں۔اس بار سینیٹ کی ٹکٹوں میں پی ٹی آئی کے سرکردہ لوگوں نے جس طرح سے میرٹ کو سائیڈ پر کر کے اپنے سہولت کاروں یا پھر یوں کہیے کہ فنانسرز کو آگے کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔دوسری جانب میٹرک پاس رکن اسمبلی کو خیبر پختونخوا کا وزیر قانون بنا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب خان کو محکمہ قانون کا بھی قلمدان تفویض کیا گیا ہے ۔ وزیر قانون سلطان محمد کے استعفے کے بعداکبر ایوب کو محکمہ قانون کا اضافی چارج دیا گیا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان ویڈیو سکینڈل کے بعد مستعفی ہوئے تھے ۔ گزشتہ برس ضیا اللہ بنگش کی جگہ اکبر ایوب کو وزیر تعلیم بنایا گیا تھا۔ تعلیمی قابلیت میٹرک ہونے پر اکبر ایوب پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی ہوئی تھی ۔تنقید کے بعد اکبر ایوب کو وزارت تعلیم سے ہٹا کر وزارت بلدیات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔اب انہیں محکمہ قانون کا اضافی چارج دیدیا گیاہے

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…