اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

چین میں منرل واٹر اور نمک ملا پانی شیشیوں میں ڈال کر جعلی کرونا ویکسین بنانے کا تہلکہ خیز سیکنڈل بے نقاب، ویکسین کی ایک کھیپ بیرون ملک بھی سمگل،وہ ملک کون سا ہے؟چینی حکام نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ، اسلام آباد (این این آئی )چین میں منرل واٹر اور نمک ملا پانی (نارمل سیلائن) پر مبنی جعلی کورونا ویکسین کا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے جعلی کورونا ویکسین تیار کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق زیر حراست ملزم کی شناخت کانگ

کے نام سے ہوئی جس نے عام محلول سے تیار 58 ہزار سے زائد جعلی ویکسین تیار کرنے سے قبل اصلی ویکسین کے پیکیجنگ اور اس کے ڈیزائنوں پر تحقیق کی تھی۔حکام نے بتایا کہ جعلی ویکسین کا ایک بیج بیرون ملک اسمگل کیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جعلی ویکسین کہاں بھیجی گئیں۔خیال رہے کہ کانگ ان 70 افراد میں شامل ہیں جنہیں جعلی ویکسین تیار کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔بیجنگ نے جعلی ویکسین کے خلاف بھرپوری کارروائی کا اعلان کیا اور اب تک جعلی ویکسین کے 20 سے زائد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔اگرچہ زیادہ تر مقدمات گزشتہ برس کے آخر میں منظر عام پر آئے لیکن ان کی تفصیلات رواں ہفتے سامنے آرہی ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق کانگ اور ان کی ٹیم نے سرنجوں میں نمک ملا پانی (سیلائن)یا منرل واٹر ڈال کر گزشتہ برس اگست سے لے کر اب تک 20 لاکھ ڈالر سے زائد کا منافع کمایا۔انہوں نے بتایا کہ جعلی ویکسینوں میں سے 600 کا بیج گزشتہ نومبر میں ہانگ کانگ بھیج دیا گیا تھا

جہاں سے اسے بیرون ملک روانہ کردیا گیا۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ جعلی ویکسین ہسپتالوں میں مہنگے داموں فروخت کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض افراد نے اپنے طور پر ویکسین پروگرام شروع کیے ہیں اور انہوں نے گائوں کے رہائشیوں اور کاروں میں سوار لوگوں کو جعلی

ویکسین دینے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔چین کی اعلی عدالت نے علاقائی اداروں سے ایسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے پولیس سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔علاوہ ازیں گزشتہ برس دسمبر میں انٹرپول نے کووڈ 19 کی جعلی ویکسین سے خبردار کیا تھا۔انٹرپول نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ

کورونا کی جعلی ویکسین فراہم کرنے یا لگانے والوں کے منظم گروہ سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے مزید 56 افراد انتقال کر گئے اور 1165 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے

اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33196 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1165 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 56 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 4 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و

شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12436 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 65989 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25008ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1484 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد

مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 28545 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 254286 ہوگئی ہے جب کہ 4244 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 165200 ہے

اور 5114 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18954 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 70123 اور 2007 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9562 افراد وائرس

میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 284 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4943 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42921 ہے اور اب تک 486 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…