اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

عمران یوسف کے وکیل پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نکلے شہبازشریف کے داماد کو بے قصور قرار دیدیا

datetime 17  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے وکیل بیرسٹر وحیدالرحمان میاں ، جو برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما تصور کئے جاتے ہیں۔کہا ہے کہ ہتک عزت کے معنی کے حوالے سے لندن ہائی کورٹ کے فیصلے سے ایسوسی ایٹڈ نیوزپیپرز لمیٹڈ کے اخبار میل آن سنڈے میں ان کے موکل

کے خلاف شائع ہونے والے مضمون میں، جس میں ان پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کا الزام عائد کیاگیا تھا، ان کے موکل کے دعوے کی صداقت کا اظہار ہوتا ہے۔ظاہر ہوگیا ہے کہ میل آن سنڈے نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے موکل نے ایک ملین پونڈ وصول کئے تھے جو کہ ان کی معلومات کے مطابق پاکستان کے زلزلہ زدگان کے امدادی فنڈ اور ری کنسٹرکشن اتھارٹی (ERRA) سے خورد برد کئے گئے تھے، تاہم عمران علی یوسف کے مطابق ان کو دستیاب شواہد سے فنڈز کی اصل اور اس کا (ERRA) کے سابق ایگزیکٹو اکرام نوید سے کوئی تعلق ظاہر نہیں ہوتا۔روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع خبر کے مطابق بیرسٹر وحید کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے سپورٹر اور 15سال تک اس کے عہدیدار رہے ہیں اور عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں کرپشن اور غلط کاریوں میں ملوث کسی کی بھی حمایت نہیں کروں گا۔میں نے عمران علی یوسف کی وکالت کرنے پر آمادگی سے قبل عمران علی یوسف سے متعلق تمام

معاملات کی تفتیش کی، میں نے منی ٹریل، رقم کی وصولی اور ثبوت دیکھے، جس کے بعد مجھے یقین ہوگیا ہے کہ عمران علی یوسف کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بیرسٹر وحید نے بتایا کہ میل آن لائن اور میل آن سنڈے کا کہنا ہے کہ یوسف

منی لانڈرنگ کے ذریعے منتقل کئے گئے لاکھوں پونڈ کے بینی فشری ہیں، کیونکہ وہ شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ شریف کے شوہر ہونے کی حیثیت سے شہباز شریف فیملی کے ساتھ منسلک ہیں لیکن عدالت میں میل کے وکیل نے جج کوبتایا کہ اخبار نے یوسف پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد نہیں کیا۔ جج نے اخبار کے اس استدلال کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کا ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کی کہ یوسف منی لانڈرنگ میں ملوث تھے اور یہ ثبوت آرٹیکل میں استعمال کئے گئے الفاظ سے مطابقت رکھتے ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…