بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

2 برسوں میں وزیراعظم ہائوس کے خرچے میں حیرت انگیز کمی،عمران خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم ہاس کے سالانہ اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، گزشتہ دو برسوں میں وزیراعظم ہاس کا خرچہ 49 فیصد کم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان وزیراعظم ہاس کے اخراجات 509 ملین سے کم کر کے 280 ملین تک لے آئے ہیں۔ دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ اختیارات کے باوجود گفٹس، ٹپس

اور کیش ایوارڈ سمیت گرانٹ کی مد میں ایک روپیہ بھی صوابدیدی فنڈ سے خرچ نہیں کیا۔وزیراعظم نے سرکاری خزانے سے خرچ کی جانے والی رقم کی تمام تفصیلات جاری کردی ہیں ۔ سرکاری دستاویز کے مطابق 2018 میں وزیراعظم ہاس کا قرضہ 509 ملین تھا جبکہ وزیراعظم آفس کا خرچہ 514 ملین روپے تک تھا ۔ جبکہ 2019 میں وزیراعظم ہاس کا خرچہ 339 ملین رہا، جبکہ آفس کا خرچہ 305 ملین روپے رہا۔دستاویز کے مطابق 2020 میں وزیراعظم ہاس کا خرچہ 280 ملین روپے رہا، جبکہ آفس کا خرچہ 334 ملین روپے رہا۔2018 کی نسبت 2020 میں 49 فیصد کمی آ ئی ہے ۔ سرکاری دستاویز میں وزیراعظم کے سرکاری دوروں کی بھی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور حکومت میں 48 غیرملکی دورے کیے جن میں 572 ملین روپے خرچہ آیا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے 9 غیرملکی دوروں میں 107 ملین روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں 92 دورے کیے جن پر 1.8 ارب روپے کا خرچہ آیا ۔شاہد خاقان عباسی نے اپنے دور میں 19 دورے کیے جس پر 260 ملین روپے خرچ ہوئے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے 26 دوروں پر سرکاری خزانے کے 176 ملین روپے خرچ کیے ۔ وزیراعظم ہاس کے اخراجات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاس کا خرچہ کم کرنے پر عوام کی جانب سے عمران خان کو خاصا سراہا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…