ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم حکومت نے سابق وزیر اعظم کو 72گھنٹے میں سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے اہم ترین شرط رکھ دی

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے جس فرد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہو اسے پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکتا ، اگر نواز شریف صاحب واپس ملک میں آنا چاہیں تو 72گھنٹوں میں ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکیومنٹ (ای ٹی ڈی) جاری کیا جاسکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن سمیت جو لوگ اسمبلیوں پر لعنت بھیجتے تھے

آج اسمبلیوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں ،جو لوگ کہہ رہے ہیں کوئی سرپرائز ہوجائے گا تو کوئی سرپرائز نہیں ہوگا، عمران خان سینیٹ کا الیکشن جیتے گا ،آصف زرداری نے ووٹوں کی خریداری میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ،اس بار مایوسی ہوگی، خفیہ رائے شماری یا اوپن بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ 3 مارچ سے پہلے آجائے گا، پی ڈی ایم لانگ مارچ کی رمضان کے بعد کی تاریخ رکھ لے ،قانون نہ توڑا تو سہولیات دینگے ،4 مارچ کے بعد ملک میں افواہوں کا بازار ختم ہو جائے گا، عمران خان فتح یاب ہوکر سرخروہونگے ۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر انہیں پاکستان آنا ہو اور بیرونِ ملک سفارتخانے میں اپلائی کریں تو انہیں ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جاسکتا ہے جسے ای ٹی ڈی کہتے ہیں اور اگر پاکستان نہ ہونا ہو تو رات 12 بجے ان کے پاسپورٹ کی آئینی و قانونی حیثیت ختم ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ رات 12 بجے نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید ختم

ہورہی ہے، 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی ہدایت پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے خود کہا ہے کہ ایک مرتبہ باہر جانے کی اجازت دینے کو غلط استعمال کیا گیا اور ہائی کورٹ نے اب خود فیصلہ دیا کہ وہ

واپس پاکستان آئیں جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جارہا، ان کے پاسپورٹ کی تجدید رات 12 بجے ختم ہورہی ہے اور انہیں پاکستان آنے کے لیے ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکیومنٹ دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز

نے اپنی سرجری کی بات کی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ اس کے لیے باہر جانے کی درخواست نہیں کریں گی، تو اچھی بات ہے کسی نہ درخواست کی نہ ہم نے مانگی یہ تو درخواست گزار پر منحصر ہے کہ وہ نہ دینا چاہے یہ اس کی مرضی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسے مریم نواز

کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں درج ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن سمیت وہ لوگ جو اسمبلیوں پر لعنت بھیجتے تھے وہ آج اسمبلیوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں اور ٹکٹوں کی جستجو میں لوگوں کی دلچسپی ہے۔انہوں

نے کہا کہ یہ اس اسمبلی، جمہوریت، الیکشن کے نظام کی عزت ہے اور وہ لوگ جو اس نظام کو تہہ و بالا کرنا چاہتے تھے یہ ان کی بہت بڑی شکست ہے۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ کوئی سرپرائز ہوجائے گا تو کوئی سرپرائز نہیں ہوگا، عمران خان سینیٹ کا الیکشن جیتے گا اور

اس پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آنے والا ہے جس میں واضح ہوگا کہ انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری ہوگی یا اوپن ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ 3 مارچ سے پہلے آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بکنے والے لوگوں کا ضمیر مردہ ہوتا ہے ورنہ لوگ اپنا ضمیر

فروخت نہیں کرتے اور جو ایک مرتبہ بکتا ہے وہ 10 مرتبہ بکتا ہے اور آصف زرداری نے ووٹوں کی خریداری میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے لیکن انہیں مایوسی ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ ای ویزے کا اجرا کردیا گیا ہے جس کے تحت 4 ہفتوں کے اندر ویزا جاری کردیا جائیگا اور اس عرصے

میں سیکیورٹی ایجنسیز کو ان کی سیکیورٹی رپورٹ کلیئر کرنی ہوگی۔انہوں نے بتایاکہ پچاس افسران کو جو ویزہ سیکشن میں تھے واپس بلاوا لیا گیا ہے،نئے افسر کو 14 روز میں چارج نہیں دے گا ایسے نوکری سے فارغ کر دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ نادرا ایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈ

جاری کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاسپورٹ کی معیاد دس سال کر دی اور فیس آدھی کر دی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پی ڈی ایم سے درخواست ہے کہ رمضان کے بعد کی تاریخ رکھ لینے پہلے بھی اور بعد میں بھی پی ڈی ایم کو سہولیات دیں گے اگر قانون نہ توڑا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عدالت نے

نواز شریف کو ون ٹم بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی،نواز شریف نے ون ٹائم اجازت کا غلط استعمال کیا،نواز شریف کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ 4 مارچ کے بعد ملک میں افواہوں کا بازار ختم ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ 4 مارچ

کے بعد ملک میں سیاسی استحکام آئے گا،عمران خان فتح یاب ہو کر سر خرو ہونگے۔انہوںنے کہاکہ میں بطور وزیر داخلہ ختم نبوت کا مجاہد ہوں۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ جس کا نام ای سی ایل میں ہو اس کو نہ پاسپورٹ ملتا ہے نہ تجدید ہوتی ہے،لوگ سیاست کے لئے ملک چھوڑ

جاتے ہیں،دھوکہ دے کر ملک چھوڑنے والے کیا سیاستدان ہیں؟انہوںنے کہاکہ نئے چیئرمین نادرا کے لئے اشتہار دے دیا گیا ہے،ایف آئی اے میں بھی تبدیلیاں کرینگے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف سے کسی کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے،مریم نواز سے بھی کسی کا کوئی رابطہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کابینہ فیصلے میں نواز شریف کو بیرون مک جانے کے لئے ووٹ دیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…