اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آ ن لائن)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دوں گا۔
دوسری جانب ن لیگ نے سینیٹ انتخابات 2018 پیسے تقسیم سے متعلق ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق پیسے تقسیم ویڈیو سکینڈل سے متعلق درخواست مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے جمع کرائی۔درخواست میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ، سابق وزیر اعلی پرویز خٹک اور سابق اسپیکر خیبر پختوانخوا اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ویڈیو سکینڈل کیس میں ڈی جی ایف آئی اے ، پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کی تحت الیکشن کمیشن ، انتخابات کو شفاف ، آزادانہ بنانے کا ذمہ دار ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کسی بھی ایجنسی سے تحقیقات کروا سکتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز جن افراد پر پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں وہ کیس کی تحقیقات نہیں کر سکتے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ویڈیو سکینڈل کی صاف شفاف تحقیقات کروائے ۔