پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سینیٹ انتخابات الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی

جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔ جاری اعلامئے کے مطابق سینیٹ کے انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی اب 15 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اور 18 فروری کو ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہوگی۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مستردکئے جانے کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی حتمی تاریخ 20 فروری2021 مقرر کی گئی ہے جبکہ ان اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 23 فروری 2021 مقرر ہے۔ ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24 فروری کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری 2021 مقرر ہے۔ سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ کے لیے پہلے سے مقرر کردہ تاریخ جو کہ 3 مارچ 2021 ہے اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہو گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ امیدواروں کی

سہولت کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں کو وقت کی کمی کے باعث قانونی تقاضے پورنے کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن شیڈول میں تبدیلی کے معاملے

پر الیکشن کمیشن سے وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو تاریخ میں توسیع دینے سے انکار کے ایک دن بعد توسیع کا فیصلہ کس کے دبائو میں آکر کیا گیا ؟، الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت کیلئے سہولت کار بننے کیلئے کردار ادا کیا ہے،اقدامات سینیٹ انتخابات کو

متنازعہ بنا رہے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن شیڈول میں تبدیلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نیئر حسین بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ

شکوک شبہات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو تاریخ میں توسیع کیلئے خط لکھالیکن الیکشن کمیشن نے تاریخ میں توسیع دینے سے انکار کردیا لیکن ایک روز بعد ہی تاریخ میں توسیع کردی گئی ۔نیئر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن بتائے کہ پیپلزپارٹی کو اگر

انکار کیا گیا تو پھر کس کے دبائو میں آکر تاریخ میں توسیع کی گئی؟۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف امیدواران کے ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ نہیں کر سکی، اس لئے الیکشن کمیشن نے شیڈول میں تبدیلی کر کے حکمران جماعت کیلئے سہولت کار بننے کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس قسم کے اقدامات سے سینیٹ انتخابات کو متنازعہ بنا رہی ہے۔نیئر بخاری نے کہاکہ پیپلزپارٹی اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار اور وضاحت کا مطالبہ کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…