اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

اب ہوگا دمادم مست قلندر پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل تہلکہ خیز اعلان حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

datetime 11  فروری‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن )حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے لانگ مارچ سے پہلے جلسوں اور ریلیوں کا اعلان کر دیا۔پی ڈی ایم نے لانگ مارچ سے قبل 4 جلسوں اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے، ان ریلیوں اور جلسوں سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت بھی

خطاب کرے گی۔پی ڈی ایم کا اگلا پاور شو 13 فروری کو سیالکوٹ میں شیڈول کیا گیا ہے، خواجہ آصف کے حلقے میں نکالی جانے والی ریلی کی میزبان مسلم لیگ ن ہو گی۔16 فروری کو بلوچستان کے علاقے پشین میں ریلی نکالی جاے گی جبکہ 23 فروری کو سرگودھا اور 27 فروری کو خضدار میں پی ڈی ایم میدان سجائے گی۔مارچ میں لانگ مارچ سے قبل بھی مختلف شہروں میں تیاریوں کے لیے ریلیوں اور کنونشنز کا انعقاد ہو گا۔ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد میں ایک دن کے احتجاج کے لیے نہیں آرہے بلکہ وہاں بیٹھ کر سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔دوسری جانب قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کر کے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک تبادلے

میں لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔نواز شریف نے لانگ مارچ کامیاب بنانے کے لیے فضل الرحمان کو ن لیگ کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی وجہ سے پیدا ہونے والی

صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سینیٹ الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والوں کے اپنے ممبران کرپٹ نکلے۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہو گئی ہے جبکہ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی مزدور اور ملازم دشمن پالیسیوں ان کے اپنے لو گ انہیں چھوڑ کے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…