منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سعد رفیق بیگناہ نکلے ، تحقیقات میں نیب کے ہاتھ کچھ نہ لگا نیب نے سابق وزیر ریلوے کیخلاف بڑا کیس بند کرنیکا فیصلہ کرلیا

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی، آن لائن)قومی احتساب بیورو( نیب ) لاہور نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف حافظ آباد ٹرین حادثے کی تحقیقات مکمل کر لیں اور سابق وزیر کو کلین چٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پراسکیوشن ونگ نے تجویز دی ہے کہ سعد رفیق

کے خلاف انکوائری بند کردی جائے۔ نیب تحقیقات میں خواجہ سعد رفیق کے انکوائری پر اثر انداز ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ سابق وزیر ریلوے پر الزام تھا کہ ٹرین حادثے کی انکوائری ٹھیک نہیں کرائی گئی تھی۔یاد رہے کہ سال 2015 میں چھناواں پل ٹوٹنے سے ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں لوئر چناب نہر میں جا گریں تھیں، حادثے میں پاک آرمی کے 4افسران،1 افسر کی اہلیہ، 2 بچے، 1صوبیدار میجر، 5 سپاہی اور تین سویلین جاں بحق ہوئے تھے ۔ سابق وزیر ریلوے کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ اصل مجرم کو بچا لیا گیا۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف لوکو موٹیو انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے تفصیلات میں نیب ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے تفتیشی ٹیم کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، جس کی رپورٹ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو بھجوا دی گئی ہے

،چیئرمین نیب انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد سمیت دیگر پر ان کے دور وزارت میں ریلوے کے لیے مہنگے داموں لوکو موٹیو خریدنے کے الزامات تھے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…