جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پی ڈی ایم دوبارہ متحرک، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا انتہائی اہم ٹیلی فونک رابطہ

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن+ مانیٹرنگ)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کاپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ، حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاور ت۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،دونوں رہنماؤں

نے حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی۔نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے پیش کردہ تجاویز سے اتفاق کیا ، سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ، استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کر اتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم جو بھی فیصلہ کرے نواز لیگ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس کی حمایت کرے گی، ہماری پارٹی حکومت مخالف تحریک میں اپنی پوری قوت کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت مخالف لانگ مارچ کیلئے مارچ کا دوسرا ہفتہ تجویز کر دیا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت جے یو آئی کا چھ گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا۔مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت مخالف لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت کرے گی۔اس اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پر مشاورت بھی شیڈول کی گئی۔دوسری جانب تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ اپوز یشن جماعتیں وزیراعظم کی پیشکش سے فا ئدہ اٹھائیں،وزیراعظم نے ملکی مفاد میں استعفیٰ

دینے کی پیشکش کر کے مسترد جماعتوں کی سیا ست کا جنازہ نکال دیا ،اپوزیشن وزیراعظم کی شرط پر لو ٹی دو لت قومی خزانہ میں جمع کرانے کیلئے میدان میں آئے۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اپوز یشن کو استعفے دینے کی پیش کش کرکے لو ٹ مار ایسو سی ایشن کے غبارے سے ہوا نکا ل دی ہے۔ اپوزیشن

ہمت کرے ملک اور قوم کا لو ٹا ہوا سرما یہ قومی خزانہ میں جمع کرائے۔انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپوز یشن کے اعصا ب پر سوار ہو چکے ہیں عمران خان کے سامنے اپوز یشن کے سارے بیانیے فیل ہو چکے ہیں،اپوز یشن کا اب کو ئی چورن فروخت نہیں ہورہاہے جس پر وہ سخت پر یشان ہیں مکس اچار پی ڈی ایم آخری ہچکو لے کھارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو استعفیٰ دینے کی پیش کش کر کے ثا بت کردیا ہے کہ تحریک انصا ف حکومت کواقتدار نہیں عوامی مفاد عزیز ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…