اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

ملک میں بد امنی پھیلانے کی دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی،وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی انتہائی اہم ملاقات

datetime 1  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے اپنے دورہ قطر پر بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔افغانستان

میں مفاہمتی عمل اور کنٹرول لائن کی موجود ہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہناتھاکہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن چاہتا ہے۔ ملک میں بد امنی پھیلانے کی دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے،ایک پیسہ بھی غیر ملکی فنڈنگ سے حاصل نہیں کی،الیکشن کمیشن میں 40 ہزار سے زائد ڈونرز کی تفصیلات جمع کرا چکا ہوں،اب ہمیں نہیں ن لیگ،پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو ممنوعہ فنڈنگ کا حساب دینا ہے،کھوکھر برادران ن لیگ کے اے ٹی ایم ہیں،پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی میں سربراہی میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں فارن فنڈنگ، سینیٹ الیکشن اور قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ میں 40 ہزار سے زائد ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرادی ہیں،ممنوعہ فنڈنگ میں دوسری جانب سے کسی ڈونر کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی، ہمارا دامن صاف ہے،

کوئی غیرملکی فنڈنگ حاصل نہیں کی، ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں اب الیکشن کمیشن کو حساب دیں، نوازشریف سیاست میں پیسہ لائے، اسامہ بن لادن سے پیسے لیے، قبضہ مافیا کے ذریعے نوازشریف نے اپنی اے ٹی ایم بنائی، کھوکھر برادران ن لیگ کے اے ٹی ایم ہے، وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات شفاف بنانے

کیلئے ترمیم کررہے ہیں، اپوزیشن ترمیم کی مخالفت کرکے خود کو ایکسپوز کررہی ہے،پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی، ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں،خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن گیا، وزیراعظم کی خیبرپختونخوا حکومت کو مبارک با د پیش کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…