منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

موقع ملتے ہی پرویز خٹک عمران خان کو دھوکہ دے دینگے شیریں مزاری کی جانب سے بھی وزیر اعظم کو بلیک میل کئے جانیکا انکشاف

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک 2012 میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور پھر انہیں وزیراعلیٰ بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ بنانے

کی دھمکی بھی دی تھی لیکن پھر انہوں نے کہا کہ مجھ پر عمران خان کے بہت سے احسانات ہیں۔اگر وہ کہتے ہیں کہ میں نے کرپشن نہیں کی تو وہ صحیح کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے آج تک کوئی کرپشن نہیں کی۔ ان کی جوڑ توڑ کی بھی صلاحیت ہے۔ 18 سال سے فوزیہ قصوری ، جوپی ٹی آئی کی خاتون ونگ کا حصہ تھیں انہیں پیسہ خرچ کر کے ہرایا گیا تھا۔ بعد ازاں شیریں مزاری نے عمران خان کو ٹکٹ کے معاملے پر بلیک میل کیا اور کہا کہ نمبر ون میرا ٹکٹ ہو گا۔ہارون الرشید نے کہا کہ میں آپ کو یہ بات لکھ کر دیتا ہوں، اندازے کی حد تک یقین سے کہتا ہوں کہ پرویز خٹک پہلا موقع ملتے ہی وزیراعظم عمران خان کو دھوکہ دیں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں اپنی تقریر سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی تقریر میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ مخلص اور ان کے احسان مند ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں، اس لیے تن

من دھن سے عمران خان کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، پی ڈی ایم کا مصنوعی اتحاد اپنی کرپشن اور چوری بچانے کے لیے تھا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میری عزت کرتی ہے، اس لیے میں بھی ارکانِ اسمبلی کا خیال رکھتاہوں، مجھے

سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان نے ماضی کی حکومتوں میں عوام کا پیسہ چوری کیا اور اب اس چوری پر پردہ ڈالنے کے لیے کرپٹ ٹولہ حکومت پر دباو ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ

پورے پاکستان کی اپوزیشن میری عزت کرتی ہے، اسمبلی کے سارے ممبران کو سنبھالتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان نے ماضی کی حکومتوں میں عوام کا پیسہ چوری کیا اور اب اس چوری پر پردہ ڈالنے کے لیے کرپٹ ٹولہ حکومت پر دبائو ڈالنے کی

ناکام کوشش کررہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم میں شدید اختلافات پیدا ہوچکے ہیں اور بہت جلد ان کا مصنوعی اتحاد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا، موجودہ مہنگائی کے ذمے دار سابقہ حکومتوں کے حکمران ہے جن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان قرضو ں میں ڈوبا ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…