جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے 25 ایم این ایز کے پیپلز پارٹی کیساتھ رابطے ایک ہفتے میں حکومت ختم کرنے کا دعویٰ

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 25 ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس

کرتے ہوئے کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب یہ حکومت آئی توسب سے پہلا بحران پیدا ہوا، ملک معاشی طور اور سیاسی طور پرختم کردیا گیا، کل رات عوام پرپیٹرول بم گرادیا گیا، 50 لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں تونہیں دی، البتہ ادارے بند کئے گئے اور پشاورسے کراچی تک گھر مسمارکئے جارہے ہیں، جب کہ بنی گلہ کومستقل کیا گیا، کہتے تھے چھوٹی کابینہ بناؤں گا اور سب سے بڑی بنادی۔انہو ں نے کہا کہ یہ لوگ کرپشن سے پاک پاکستان بنانے جارہے تھے، کرپشن میں ملک کوآگے کردیا، براڈشیٹ بھی اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، نیب کے اوپر ایف آئی آر ہے، کرائے کے ترجمان کہتے ہیں یہ مدینے کی ریاست بنائیں گے کیا اس طرح بنائیں گے۔رہنما پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی لیکن تحریک انصاف کے 25 ایم این اے ہمارے رابطے میں ہیں، سلیکٹرز ان پر سے ہاتھ ہٹھا دیں تو ایک ہفتے میں ان کی حکومت ختم ہوگی، سلیکٹرز سیاستدانوں کو سیاست کرنے دیں۔ استعفوں سے

پیچھے نہیں ہٹے ہمارے استعفیٰ ایٹم بم ہیں، جو بھی پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے اس پر عمل کریں گے، ہم سے وہ این آر او مانگ رہے ہیں ہم دے نہیں رہے ہیں۔اس مو قع پر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سال کے شروع میں تخمینہ لگائیں تو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافہ ہوا ہے، پاکستان کو روز بہ روز نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم کو ٹی وی اور بیوی سے پتا چلتا ہے پاکستان میں کیا ہورہاہے، یہ اپنے خلاف حقیقت سننا پسند نہیں کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…