بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی ، فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ایک اورفضائی میزبان ٹورنٹوپہنچنے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی ۔

زاہدہ بلوچ نامی ایئرہوسٹس پی آئی اے کی پرواز پی کے797 پرتعینات تھی اور پرواز پی کے797 کراچی سے 29جنوری کو ٹورنٹوروانہ ہوئی تھی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازکی 31جنوری کو وطن واپسی پر زاہدہ نامی فضائی میزبان کے مبینہ لاپتہ ہونے کا علم ہوا، فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان کے مطابق کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیاگیا، فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں ، واپسی پرایک بندے کی کمی پرکینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔یاد رہے 29جنوری کورمضان گل نامی فلا ئٹ اسٹیورڈبھی ٹورنٹو پہنچنے پرلاپتہ ہواتھا ، کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لے لیا۔خیال رہے ستمبر 2018 میں بھی پی آئی اے کی فضائی میزبان کینیڈا پہنچنے پر پرسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی ،

فریحہ نامی ایئر ہوسٹس پی کے789سے ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات تھی، پرواز کے ٹورنٹو پہنچنے پر دیگر عملے کے ساتھ جہاز سے ہوٹل جانے کیلئے روانہ ہوئی تاہم فضائی میزبان فریحہ مختار مبینہ طور پر ایئرپورٹ سے باہرنہیں آئی اور پی آئی اے حکام سے رابطے میں بھی نہیں رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…