جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

حکومت نے مہنگائی سے دہائی دیتی عوام پر پٹرولیم بم گرا دیا

datetime 31  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیاہے، واضح رہے کہ مسلسل تیسری بار پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ہر پندرہ دن کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی سے تنگ ہے اور دہائیاں دے رہی ہے، نوٹیفیکیشن کے

مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، یاد رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 13.18 روپے فی لیٹر اضافہ کی سمری بھیجی تھی، جس میں ہائی سپیڈ ڈیزل میں 12.12 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11.10 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی تھی لیکن وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی طرف سے بھیجی گئی مجوزہ سفارشات کے برعکس عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی منظوری دی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے اب افراط زر 5.8 سے کم ہوکر 5 اعشاریہ 7 فیصد رہ گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی

ہوتی جارہی ہے، مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے کم ہے۔وفاقی وزیر نے مہنگائی کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ جولائی 2018 پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور کور 7.6 فیصد تھا۔ لیکن اب افراط زر5.7 فیصد اور کور 5.4 فیصد ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…