بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کل شام 4 بجے عوام سے فون پر بات کرینگے ، نمبر بھی جاری

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کل شام چار بجے عوام سے ٹیلیفون پر بات کرینگے ۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بتایاکہ یکم فروری بروز پیر شام چار بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے۔

عوام0519210809پروزیراعظم سے بات کرسکتے ہیں، ٹیلی فون لائنز شام چار بجے کھول دی جائیں گی،دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح اس سطح سے نیچے آگئی جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ معاشی حوالے سے مزید اچھی خبریں ہیں کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے ہماری کوششیں باآور ہورہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اور بنیادی مہنگائی دونوں اس سطح سے نیچے ہیں جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھیں۔عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مہنگائی پر قابو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔قبل ازیں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے، جنوری میں سی پی آئی کم ہوکر 5.7 فیصد جبکہ بنیادی مہنگائی 5.4 فیصد ہوگئی۔انہوں نے لکھا (جولائی 2018) میں پی ٹی آئی حکومت سنبھالنے سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور بنیادی مہنگائی 7.6 فیصد تھی اور یہ شرح ہماری حکومت کے آنے سے قبل کی شرح سے نیچے اگئی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…