اسلام آباد(اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں سابق پاکستانی سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ اسامہ نواز شریف کو سپورٹ کرتے تھے اور انہیں مالی مدد بھی دیتے تھے۔نیوکلیئر پروگرام صدر کی زیر نگرانی تھا، وزیراعظم نواز شریف لاعلم ہوتے تھے، میرا رابطہ صدر غلام اسحق خان
کے ساتھ رہتا تھا کیونکہ وہ نواز شریف پر اعتماد نہیں کرتے تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اسامہ نے نواز شریف کو سپورٹ کیا تھا اور وہ انہیں مالی مدد بھی فراہم کرتا تھا۔ سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ 1990میں مجھے امریکا میں سفیر وزیراعظم نے نہیں بلکہ صدر غلام اسحق خان نے بنایا تھا۔صدر غلام اسحق خان نے کہا تھاکہ ہمیں نیوکلیئر پروگرام کی تکمیل کیلئے 18 ماہ لگیں گے۔کہا گیا آپ نے 18 ماہ امریکیوں کو مصروف گفتگو رکھنا ہے اور میں نے ایسا ہی کیا۔سیدہ عابدہ حسین پاکستان کی سینئر خاتون سیاستدان ہیں ، ان پر 1990میں سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ر یٹائرڈ اسد درانی سے پیسے لینے کا الزام بھی لگ چکا ہے جس کی انہوں نے واضح طور پر تردید کی اور اصغر خان کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی جس میں عابدہ حسین نے اسد درانی سے پیسے لینے کی تر دید کر تے ہوئے کہا ہے کہ 90 میں پیسے لینے کا الزام غلط ہے۔ عابدہ حسین نے اپنی
رپورٹ میں سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ر یٹائرڈ اسد درانی سے پیسے لینے کی تردید کی ۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا بیان حلفی درست نہیں، میں نے کسی سے کوئی رقم وصول نہیں کی۔