منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کینیڈا پہنچنے والا پی آئی اے کا فضائی میزبان پراسرار طور پر لاپتہ

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل کینیڈا میں لاپتہ،میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی میزبان خود غائب ہوا ہے۔ پی آئی اے ترجمان نے بھی ملازم کے غائب ہونے کی تصدیق کردی۔پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل اسلام آباد سے

پی آئی اے کی پرواز پی کے798 سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے پاکستانی حکام کو دی ہے ، پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی فضائی میزبان کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات رونما ہو چکے ہیں، 3سال قبل بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا تھا، جب پی آئی اے ائیر ہوسٹس کینیڈا میں ہی لاپتہ ہو گئی تھی ، اس معاملے میں پی آئی اے کے ایک منظم اور سرگرم گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق فریحہ کے غائب ہونے میں باقاعدہ ایک گروہ کی منصوبہ بندی ہے جو پی آئی اے کے اندر ان افراد پر مشتمل ہے جو بھاری رقم لے کر ایئر ہوسٹس کو ان کی من پسند فلائٹس پر ڈیوٹیاں لگا کر دیتے ہیں۔ یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پی آئی اے کے

اعلی افسران نے بیس انچارج لاہور2 نجمہ کو ہدایت کی تھی کہ فریحہ کی ڈیوٹی کسی بھی صورت کسی بین الاقوامی پرواز پر نہ لگائی جائے ، یہی نہیں بلکہ فریحہ کی کوئی بھی ڈیوٹی لگانے سے پہلے ذمہ داران کو مطلع کرنا ہے کیونکہ جعلی ڈگری کیس میں بھی اس کے خلاف فیصلہ

ہونے والا تھا۔اس کے علاوہ جو دیگر تحقیقات چل رہی تھیں ان میں بھی اس کے سمیت گروہ کے دیگر افراد پکڑے جا سکتے تھے۔فریحہ نے مذکورہ گروہ کو تنبیہہ کی تھی کہ اگر میرے خلاف کوئی فیصلہ آیا تو میں باقی حقائق بھی بیان کر دوں گی۔ مجھے مرضی کا ڈیوٹی روسٹر دیا جائے

تاکہ میں غائب ہو جاں۔ فریحہ کے ٹورنٹو جا کر غائب ہوجانے کے متعلق لاہور بیس میں موجود ذمہ داران کو پہلے سے ہی علم تھا۔ ذرائع کے مطابق فریحہ ٹورنٹو میں ڈیلٹا چیلسی ہوٹل سے ایک پاکستانی نژاد کیساتھ چلی گئی جو ٹورنٹو میں کاروبار کرتا ہے اور اس نے فریحہ کو

یقین دہانی کروائی کہ وہ اس کی امیگریشن کروا دے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فریحہ کینیڈا میں امیگریشن کی کوشش کرے گی اور ناکامی کی صورت میں جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا کر واپس آئے گی اور بہانہ یہ کرے گی کہ وہ کسی حادثے کا شکار یا بیمار ہو گئی تھی، اس لئے وہ عملے کیساتھ

واپس نہیں آ سکی اور نہ ہی عملے کو کوئی اطلاع کر سکی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس معاملے میں لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے تین افسران کیخلاف ایک خفیہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ فریحہ کی روسٹر سے ہٹ کر ڈیوٹی لگانے پر ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لینے اور کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس فریحہ کا کینیڈا جا کر اچانک غائب ہوجانا ایک معمہ بن گیا تھا جس میں بعد ازاں یہ خبر بھی آئی کہ فریحہ نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔ تاہم اس حوالے سے پی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…