اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

برطانوی عدالت کامعروف پاکستانی تاجر کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ منسٹر کی عدالت نے فراڈ، منی لانڈرنگ اور فتنہ پردازی کے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے ابراج کے بانی اور کاروباری شخصیت عارف نقوی کی تحویل کا حکم دیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع خبر کے مطابق ان

الزامات کی مجموعی سزا 3 سو سال قید ہے۔سینئر ڈسٹرکٹ جج ایما آربتھ نوٹ نے حکم دیا کہ پاکستانی تاجر کو امریکا کے حوالے کیا جائے اور امریکی جیل میں ان کی حفاظت اور حقوق کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا جیسا کہ حوالگی کی سماعت کے دوران نقوی کے وکیل نے دلیل دی تھی۔ جب فیصلہ سنایا گیا تو عارف نقوی نے کسی جذبات کا اظہار نہیں کیا۔عارف نقوی کے وکیل لندن ہائیکورٹ میں حوالگی کے خلاف اپیل کریں گے۔ جب وہ فیصلے سے پہلے اپنے وکیلوں کے ساتھ عدالت پہنچے تو میڈیا سے بات نہیں کی لیکن عدالت سے رخصت ہوتے وقت انہوں نے صحافیوں سے خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔ عارف مسعود نقوی پر 16 مقدموں میں دھوکا دہی کا الزام ہے اور متعلقہ منی لانڈرنگ کا ارتکاب 2014 اور 2018 کے درمیان کیا گیا تھا۔ امریکی حکومت نے انہیں “ایک ایسے مجرمانہ کاروباری رہنما کے طور پر بیان کیا ہے جس نے ابراج کو مصیبت میں ڈالا۔” جج نے قبول کیا کہ عارف نقوی کی ذہنی صحت سے متعلق مسائل ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…