جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے یونیورسٹیوں  کے انتظامی عہدوں پر تجربہ کار لوگ لگانے کا حکم جاری کر دیا 

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی جامعات سے ہمارے ملک کا مستقبل وابستہ ہے، جامعات میں معیاری تدریسی عمل کا تسلسل اور طلباء کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کی جامعات کے انتظامی امور، تدریسی عمل کے معیار، مالی امور میں شفافیت،

میرٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے امور پر اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے تعلیم شفقت محمود، گورنر پنجاب چوہدری سرور ، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب راجہ یاسر ہمایوں، صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ کامران بنگش شریک تھے۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن بھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔شرکاء کو صوبوں کی جامعات میں کے تنظیمی امور، مالی مسائل، طلباء کے تدریسی عمل میں معیار برقرار رکھنے، سیاسی مداخلت ختم کرنے ، خلاف ضابطہ بھرتیوں سے پیش آنے والے مسائل، میرٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے ، جامعات میں تجربہ کار سربراہوں کی تعیناتی کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جامعات سے ہمارے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔ جامعات میں معیاری تدریسی عمل کا تسلسل اور طلباء کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم نے جامعات میں انتظامی عہدوں پر ماہر اور تجربہ کار عہدیداروں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ جامعات کے سربراہوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کے حوالے سے ایک متوازن اور موثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی تاکہ جامعات میں اعلی تعلیمی ماحول کی فراہمی ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بھی نمایاں بہتری لائی جا سکے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…