اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

امتحانات کیلئے ایچ ای سی نے ملک کی تمام یونیورسٹیوں کو بڑا حکم جاری کردیا

datetime 28  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، اے پی پی)ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں میں امتحانات کا انعقاد روکنے کا حکم جاری کردیا ، ملک بھر کی تمام جامعات میں رواں سمسٹر کے امتحانات آن لائن ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جامعات میں امتحانات کا انعقاد

روک دیا جائے ، تمام یونیورسٹیاں مڈٹرم اور فائنل امتحانات آن لائن لیں گی ، یہ فیصلہ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ایچ ای سی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ طلبہ آن لائن امتحانات کے دوران اپنے کیمرے بھی آن رکھیں جب کہ ملک بھر کی تمام جامعات میں کورونا سے بچائوکی حفاطتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں یونیورسٹیوں کو یکم فروری2021 سے کھول دیا جائے گا ۔ کورونا ویکسین کے لئے ملک بھر میں مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ کوویڈ 19ویکسین لگانے کے لئے عملے کی تربیت و دیگر انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں این سی اوسی کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم

شفقت محمود کے علاوہ وفاقی اکائیوں کے تمام چیف سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے علاوہ کورونا ویکسین کے حوالے سے انتظامی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم فروری سے ملک بھر کی

یونیورسٹیز کے ساتھ پرائمری اور مڈل سکول کھول دیئے جائیں گے۔ ملک کے چار بڑے شہروں کے تعلیمی اداروں جس میں کراچی، حیدر آباد، لاہور اور پشاور شامل ہیں، کے طلبا50 فیصد کے حساب سے متبادل حکمت عملی کے تحت حاضر ہوں گے۔ این سی او سی نے کورونا کے

حوالہ سے زیادہ شرح کے حامل شہری مراکز میں سخت ایس او پیز کے ساتھ ہفتے میں تین دن کلاسز کی اجازت کے ساتھ اداروں کو کھولنے کی اجازت دی تھی۔ این سی اوسی میٹنگ کے شرکاکو بتایا گیا کہ عالمی سطح پر تعلیمی اداروں کو کھولنے سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ

نوٹ کیا گیا تاہم محتاط حکمت عملی کے ذریعے اس معاملے پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ کورونا ویکسن کے لئے ملک بھر میں مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ کوویڈ۔19 ویکسین لگانے کے لئے عملے کی تربیت و دیگر انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…