جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

ایک بھی کھڑکی نہ بنائی جائے لاہور ہائیکورٹ نے ہائوسنگ سوسائٹیز کیلئے متعارف کرائی گئی ایمنسٹی سکیم پر عملدرآمد روک دیا

datetime 28  جنوری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے گرین لینڈ ایریاز پر 557 ہائوسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہائوسنگ سوسائٹیز کے لئے متعارف کرائی گئی ایمنسٹی سکیم پر عملدرآمد روک دیا جبکہ فاضل عدالت نے ہائوسنگ سوسائٹیز میں تعمیرات

روکنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بھی کھڑکی نہ بنائی جائے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے شہری مبشر الماس کی درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت ایل ڈی اے وکیل نے عدالت کے حکم امتناعی والے اور فیصلہ شدہ سوسائٹیز کے کیسوں کی فہرست عدالت میں پیش کی ۔ایل ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ 8 سوسائٹیز کے کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم کیا ہے ؟ اس کے تحت دکانداری نہیں ہونی چاہے ۔ایل ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ ایمنسٹی سکیم کے بارے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے ۔فاضل عدالت نے کہا کہ اے ایل ڈی اے ہائیکورٹ کا شیلٹر کیوں لیتا ہے ،ایل ڈی اے اور واٹر کمیشن کو چہیتے لوگوں کو نوازنے کی اجازت نہیں دیں گے ،آپ تلوار پر چل ر ہے ہیں اگر بچ گئے تو کندن بن جائیں گے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جن ڈویلپرز نے اربوں بنائے وہ ایل ڈی اے کی گرفت میں نہ آسکے اس کا کیا فائدہ ؟۔ایل ڈی اے بابوئوں

کے چکروں میں پڑھ چکا ہے۔اگر حکومت کہہ دے ہم اراضی بھی فروخت کریں گے اور گرین لینڈ بھی رہے گا تو بہتر ہو گا ۔بادی النظر میں پردے کے پیچھے اس مافیا کو بچایا جا رہا ہے ،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریور راوی بھی زمین ایکوائر کیے بغیر بن رہا ہے ۔ایل ڈی اے کے وکیل

نے کہا کہ جن سوسائٹیز کے حکم امتناعی ہیں اس کے خلاف ایکشن نہیں لیتے ۔فاضل عدالت نے کہا کہ جب ایکشن لینا ہوتا ہے تو عدالت کے آرڈر کا انتظار بھی نہیںکیا جاتا ۔سوسائٹیز کی منظوری ایک بورڈ دیتا ہے ،ٹی ایم اے اکیلا منظوری نہیں دے سکتا ،حکومت اتنی بے بس ہے کہ اداروں سے ریکارڈ نہیںلے سکتی ۔میں صرف عدالت کے آرڈر کو مانتا ہوں ۔فاضل عدالت نے درخواست پر سماعت 2 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے اوروائس چیئرمین ایل ڈی اے کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…