جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا بڑا یوٹرن ، اپنا ہی فیصلہ الٹانے کو تیار

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ترمیم شدہ رائے میں حکومت وزارت خزانہ کے ڈومین کے تحت ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے اپنے فیصلے کو الٹانے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور اب اسے ریونیو ڈویژن کے

دائرہ اختیار میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کی زیر اقتدار حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں (IFIs) کی سفارشات پر وزارت خزانہ کے ڈومین کے تحت ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم ایسے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ رابطہ کرنے پر ایف بی آر کے اعلیٰ عہدیدار نے جواب دیا کہ عمل درآمد کمیٹی اس موضوع پر فیصلہ لے گی کیونکہ سوچ تھی کہ ٹیکس پالیسی یونٹ کسی بھی دوسری وزارت کے حوالے کرنے کے بجائے محصولات ڈویژن کے دائرہ اختیار میں رہنا چاہئے لیکن ابھی تک اس موضوع پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ ٹیکس پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کے لئے ٹیکس عہدیداروں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے ماہرین پر مشتمل مجوزہ ٹیکس پالیسی یونٹ ریونیو ڈویژن کے اندر قائم کیا جائے گا۔ تجویز کے تحت ٹیکس پالیسی ایف بی آر سے نہیں لی جائے گی لیکن ٹیکس عہدیدار ٹیکس پالیسی کا اہم جز رہیں گے۔ کاروبار کے قواعد 1973 نے ٹیکس پالیسی کے کاروبار کو ریوینیو ڈویژن میں تفویض کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…