جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پاکستان کو 12ارب ڈالر ملنے کا امکان اتنی بڑی رقم کون دیگا؟حکومت نے امیدیں باندھ لیں

datetime 27  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک کی جانب سے آئندہ پانچ سال کیلئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کیلئے 12ارب ڈالر قرضے کی فراہمی کا امکان ہے جو پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں کیلئے ہوگا،روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی اور مہتاب حیدر

کی شائع خبر کے مطابق عالمی بینک نے اس حوالے سے سرکاری طور پر قرضے کے حجم کے بارے میں اعلان نہیں کیا تاہم ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے آئندہ پانچ سال کے قرضے کا حجم 12ارب ڈالر تک ہو گا، عالمی بنک پاکستان کیلئے مالی سال 2022سے 2026کے آئندہ پانچ سال کیلئے10سے 12ارب ڈالر کے نیا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک تیار کررہا ہے، یہ پارٹنر شپ پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں کا احاطہ کریگی ، عالمی بینک کے ایگزیکٹوبورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک مئی یا جون 2021 میں پیش کیا جائیگا، اس حوالے سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور فریم ورک تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، وزیراقتصادی امورخسروبختیار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائر یکٹر ناجے بن حسائن نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں عالمی بینک کی معاونت سے جاری منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پرپاکستان اورعالمی بینک کے درمیان

مختلف شعبوں میں معاونت بڑھانے کے مواقع پربھی بات چیت کی گئی۔ خسروبختیار نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دارہے اوربینک پاکستان کی اقتصادی اورسماجی ترقی کے شعبوں میں معاونت فراہم کررہاہے، پاکستان کی حکومت صحت، تعلیم، مقامی حکومت اورزرعی شعبہ کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے اورہماری خواہش ہے کہ عالمی بینک ان شعبوں میں پاکستان کیساتھ معاونت کومزید فروغ دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…