ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

سینٹ انتخابات سے قبل ن لیگ کے 2اراکین اسمبلی کی عثمان بزدار سے ملاقات

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سینٹ انتخابات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو عددی برتری کے حصول کے لئے خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔ جس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی حکومت سے

ناراض سرکاری اراکین پنجاب اسمبلی کو منانے کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی حمایت حاصل کرنے کے لئے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے دو اراکین پنجاب اسمبلی ظہیر عباس چانڈیا سمیت ایک اور رکن اسمبلی سے ملاقات کی جبکہ گزشتہ روز کے ملاقات شیڈول میں پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی ایز سے ون آن ون ملاقات کا سلسلہ بھی شامل تھا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے باغی گروپ نے سینٹ الیکشن میں اپنا امیدوار اتارنے کا اشارہ دیدیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہم خیال گروپ کے رکن اسمبلی خواجہ دائود سلیمانی کی قیادت میں ہم خیال گروپ نے سینٹ الیکشن میں اپنا امیدوار لانے کا اشارہ دیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پارٹی کو دھوکہ نہیں کریں گے اور کسی دوسری جماعت سے بھی اتحاد کسی صورت نہیںکریں گے ۔ اگرہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو استعفے متفقہ دیں گیاور سینیٹ الیکشن میں

امیداور بھی لائیں گے۔قبل ازیں وفاق اور تین صوبوں میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے وزیراعلی پنجاب کو صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔پنجاب میں وزیراعلی اور پارٹی اراکین کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جا رہے، سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلد اپنی میٹنگ بلا کر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ ناراض پی ٹی آئی رہنماوں میں شہاب الدین، ملک غضنفر چھینہ، تیمورلالی، مامون تارڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجازخان، گلریز افضل چن، غضنفرعباس، خواجہ داود بندیشہ، محی الدین کھوسہ اور عامر عنایت شہانی سمیت دیگر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…