اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم نے ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے 5 نکاتی ایجنڈے کی تجویز دے دی، عمران خان کہتے ہیں کہ دنیا کو اس وقت غیر معمولی معاشی بحران کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے خاتمے تک غریب ممالک کے قرض مخر کیے جائیں،
عالمی سطح پر مالیاتی اداروں کی جانب سے امدادی اقدامات میں اضافہ کیا جائے، کورونا کے خاتمے تک مقروض ممالک میں قرضوں میں خصوصی رعایت دی جائے، امیر ممالک غریب ممالک کی لوٹی ہوئی دولت واپس کریں، کیوں کہ رپورٹس کے مطابق سالانہ ایک ٹریلین ڈالر غریب سے امیر ممالک کو منتقل کیاجاتا ہے۔ویڈیو لنک کے ذریعے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے دنیا کو اس وقت غیر معمولی معاشی بحران کا سامنا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ کورونا وبا کے تدارک کے لیے سہولیات میں اضافہ کیا جائے، ترقی پذیر ممالک کو بلاتفریق ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کو کورونا سے بچاو کی ویکسین فراہم کریں، 5ارب ڈالر کے امدادی فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے، عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی دستیابی میں وقت درکار ہے۔عمران خان نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہماری پالیسی دنیا میں سراہی گئی، کورونا کے باعث ہر شعبہ زندگی متاثر ہوئی، کورونا کے باعث ہر شعبہ زندگی متاثر ہوا، کورونا کی وجہ سے لوگ بھوک کا شکار ہوگئے، دنیا کو اس وقت غیرمعمولی معاشی بحران کا سامنا ہے، کورونا صورتحال میں کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، کورونا سے بچاو کی ہماری حکمت عملی خوش قسمتی سے موثر ثابت ہوئی۔