جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت اور چینی فوجیوں کی پھر شدیدجھڑپ سرحد پر ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات آگئیں

datetime 25  جنوری‬‮  2021 |

نئی دہلی(این این آئی)ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں خونریز تصادم کے چھ ماہ بعد بھارتی اور چینی فوجیوں کی متنازع سرحد پر ایک مرتبہ پھر کشیدگی دیکھی جارہی ہے اور شنالی سکم کی سرحد پر ہونے والی جھڑپ میں دونوں فریقین کے

متعدد فوجی زخمی ہوگئے ۔ذرائع نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا یہ واقعہ ریاست سکم کے نکو لا پاس میں گزشتہ ہفتے پیش آیا ، بھارتی فوجی حکام نے بتایا کہ دونوں فریقین کے فوجی زخمی ہوئے، شمالی سکم کے علاقے ناکو لا میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تصادم ہوا جس میں کئی فوجی زخمی ہوئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول ہے اور دونوں ملکوں کی افواج کے اعلی حکام اعلی سطحی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اور چین اپنے تقریباً 3500 کلومیٹر طویل سرحد پر اتفاق نہیں کرسکے ہیں اور اس کے لیے 1962 میں دونوں کے درمیان جنگ بھی ہوئی تھی تاہم نصف صدی کے دوران گزشتہ موسم گرما میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی انتہائی عروج پر پہنچ گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…