پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بجلی کے گردشی قرضے 2300ارب روپے سے تجاوز سالانہ سود ادائیگی 20 ارب، حکومت سر جوڑ کر بیٹھ گئی

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کے گردشی قرضے 2300 ارب روپے ہوگئے جن پر سالانہ 20ارب روپے سود دیا جا رہا ہے۔موجودہ گردشی قرضوں میں 60 فیصد سود کی رقم شامل ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق سنٹرل پاور

پرچیزنگ ایجنسی کے ذرائع نے بجلی کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالے سے کہا کہ گردشی قرضوں میں کمی کیلئے آئی پی پیز سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیلئے بات چیت چل رہی ہے جس کے تحت جس وقت بجلی کی ضرورت ہو تب پلانٹ چلانے کی ادائیگی ہو گی ورنہ ادائیگی نہ ہو گی۔ آئی پی پیز کے 90پلانٹس ہیں جن کو پلانٹ چلنے اور نہ چلنے دو نوں صورتوں میں ادائیگی کرنی ہو تی ہے 40پلانٹس سے معاہدوں پر دستخط کے لئے بات چیت چل رہی ہے، سب سے زیادہ مشکل سی پیک کے تحت شروع ہونے والے آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت میں ہو رہی ہے کیونکہ وہ چین اور پاکستان کے درمیان ریاستی معاہدوں کے بعد قائم کئے گئے، حکومت بجلی کے گردشی قرضوں سے چھٹکارے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور نئے آئی پی پی پلانٹ کو این او سی دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…