ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف عالمی سطح پر بھارتی الزامات ایک بار پھر بری طرح بے نقاب،بھارتی میڈیا کو بھی سانپ سونگھ گیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو( آن لائن )پاکستان کے ریاستی و دفاعی اداروں کے خلاف بھارت کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عالمی سطح پر ایک بار پھر بے نقاب ہوگئے ہیں ، کینڈین حکام نے کریمہ بلوچ قتل کو غیر مجرمانہ قرارد دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا کو بے نقاب کر دیاہے۔

ٹورنٹو پولیس حکام کے مطا بق پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ کریمہ محراب بلوچ کی گمشدگی کے حوالے سے 20دسمبر کو ان کے فیملی ممبر نے رپورٹ درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس حکام نے 21دسمبر کو مکمل تحقیقات کی اور رپورٹ دی کہ انہیں کریمہ بلوچ کی لاش ملی ہے انہیں قتل نہیں کیا گیا انکی موت غیر مجرمانہ موت ہے اور اس حوالے سے جتنی بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ غلط ہیں ۔ حکا م نے بتا یا کہ انکی موت سے متعلق مزید تفصیلات مخفی رکھی گئی ہیں، اگر ورثاء اس حوالے سے انصاف کے متقاضی ہیں تو وہ بذریعہ انٹرنیشنل گروپ ایسو سی ایشن یا دفتر خارجہ کے ذریعے عد الت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ ٹورنٹو پولیس نے سانحہ پر اظہار افسو س اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔ ٹورنٹو پولیس کی جانب سے کریمہ بلوچ قتل کی ان رپورٹس کے بعد بھارتی پراپیگنڈا بری طرح ناکام ہو گیا ۔یاد رہے کہ کریمہ بلوچ کی موت کے بعد بھارت ان کا بکائو میڈیا نے الزامات عائد کئے تھے کہ کریمہ بلوچ کے قتل کے پیچھے پڑوسی ملک کا ہاتھ ہے تاہم کینیڈاحکام کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے بعد بھارت کو سانپ سونگھ گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…