پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان چینی میں خودکفیل ، قیمت بھی کنٹرول میں آگئی شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوگر ملوں کا کرشنگ سیزن 15مارچ کو ختم ہو جائیگا ، روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے 15مارچ تک ملک کی 87شوگر ملیں 66لاکھ ٹن چینی پیدا کریں گی، اس لئے حکومت پاکستان کو چینی کی درآمد کی

پرائیویٹ سیکٹر کو اجازت دینے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان چینی کے معاملے میں خودکفیل ہے اور اسکی قیمت بھی معقول سطح پر پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ملک میں چینی کی ضرورت 58لاکھ ٹن سے زیادہ نہیں ہے جبکہ سندھ ،پنجاب ،خیبر پختونخوا کی 87سے زائد شوگر ملیں اعلی معیار کی 66لاکھ ٹن چینی پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ عالمی معیار کی چینی ہے جس کی موجودگی میں مصر ،برازیل، تھائی لینڈ، دوبئی وغیرہ سے گندھک والی بھارتی چینی درآمد کرنے کی پاکستان کو غلطی نہیں کرنی چاہئے۔ جب ہمارے پاس 8لاکھ ٹن فاضل چینی کی پیداوار متوقع ہے تو حکومت کو مڈل مین کے گنا خریداری کے غیرقانونی مراکز کو کین کمشنر کو فوری بند کرانا چاہئے ورنہ چینی کے ایکس ملز ریٹ 82روپے کلو سے بڑھنے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری کین کمشنر پر عائد ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے کین کمشنرزمان وٹو کا کہنا ہے کہ 15مارچ 2021

تک پچھلے سال سے 5لاکھ ٹن زیادہ چینی ملک کی 87شوگر ملوں میں تیار ہو گی ،اس لئے ڈیوٹی فری اور ٹیکس فری پانچ سے آٹھ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنا درست فیصلہ نہیں ہو گا۔ دریں اثنا پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کین کمشنر زمان وٹو سے درخواست کی ہے کہ وہ گنے کے مڈل مینوں کے غیرقانونی خریداری کے مراکز فوری بند کرائیں تاکہ شوگر ملوں کو دو سے تین سو روپے من تک گنا خریدنے کی نوبت پیش نہ آئے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…