بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

سینٹ انتخابات پی ٹی آئی نے (ن) لیگ کو بڑے امتحان میں ڈال دیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے11 سینیٹرز کے ریٹائر ہونے سے خالی ہونیوالی نشستوں پر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے درمیان زبردست جوڑ پڑے گا،روزنامہ جنگ

میں مقصود اعوان کی شائع خبر کے مطابق ن لیگ کے 5،پی ٹی آئی کے 5،ق لیگ کا ایک سینیٹربننے کا امکان ہے، خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی 4نشستوں میں ن لیگ اور پی ٹی آئی دو دو نشستیں حاصل کر لیں گی، پی ٹی آئی نے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) سے مل کر انتخابی میدان مارنے کے لئے سر جوڑ لئے ہیں پنجاب اسمبلی کے اراکین کی عددی تعداد کے حوالے سے خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی خالی 4نشستوں میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی آسانی سے دو دو نشستیں حاصل کرے گی جبکہ 7نشستوں پر بھی دونوں جماعتوں کے تین تین امیدواروں کے کامیابی کے قومی امکان ہے جبکہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں ساتویں نشست پر ففٹی ففٹی کامیابی کا امکان ہے پاکستان تحریک انصاف نے ساتویں نشست مسلم لیگ (ق) کو دے کر اپنی حریف جماعت مسلم لیگ (ن)کوسیاسی طور پر امتحان میں ڈال دیا ۔سینٹ انتخابات کب ہونگے؟تاحال الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی شیڈول سامنے نہیں آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…