اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر پی ٹی اے نے معروف ویب سائٹ بلاک کر دی

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )پی ٹی اے نے ویب سائٹ www.trueislam.com کی پاکستان میں رسائی کو بلاک کردیاہے،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے ویب سائٹ کے ایڈمنسٹریٹر سے ویب سائٹ پر موجود غیر قانونی مواد کو ہٹانے کے لئے رابطہ

کیا جو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات 295-A، 298-B اور 298-C اور آرٹیکل 260 (3)اور آرٹیکل 31 کی خلاف ورزی پر مبنی تھا، پلیٹ فارم کو اتھارٹی کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لئے سماعت (ورچوئل /فزیکل)کا موقع بھی فراہم کیا گیا جس سے استفادہ نہیں کیا گیا،پی ٹی اے نے مجوزہ پابندی کی مناسبت سے بین الاقوامی میڈیا میں آنے والی بعض خبروں کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی پاکستان میں قابل اطلاق ملکی قوانین کی قانونی دفعات کے عین مطابق ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی اے نے گوگل اور وکی پیڈیا کو پلیٹ فارمز کے ذریعے گستاخانہ مواد پھیلانے کے معاملے پر نوٹس جاری کئے تھے ۔پی ٹی اے کایہ اقدام ا حمدیہ کمیونٹی کی جانب سے گوگل پلے سٹورپر قرآن پاک کا غیر مستند ورژن اپ لوڈ کرنے اور موجودہ خلیفہ اسلام سے متعلق گمراہ کن سرچ رزلٹس کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کا نتیجہ ہے،معاملے کی انتہائی سنجیدہ نوعیت کے

پیش نظر، پی ٹی اے نے گوگل سے رابطہ کرکے اس قسم کے غیر قانونی مواد کوفوری طور پر ہٹانے کی ہدایات کی۔متعلقہ پلیٹ فارم کو جاری کردہ یہ نوٹس غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے(طریقہ کار، نگرانی اور حفاظتی اقدامات) قواعد 2020 کے تحت جاری کیے

گئے ہیں تاکہ ریگولیٹر کی جانب سے کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے گستاخانہ مواد کوفوراًہٹادیا جائے۔پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی موجودگی اور وکی پیڈیا پر شائع کردہ مضامین کے ذریعے گمراہ کن، غلط، فریب اور دھوکہ دہی پر مبنی معلومات سے متعلق شکایات

بھی موصول ہوئی ہیں جن میں مرزا مسرور احمد کو ایک مسلمان کی حیثیت سے پیش کیا گیا۔ اس معاملے پر وسیع گفت و شنید کے بعد وکی پیڈیا کو نوٹس جاری کردیا گیا تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچتے ہوئے گستاخانہ مواد کوفوری طورپر ہٹا دیا جائے۔متعلقہ پلیٹ فارمز کی جانب سے عدم تعمیل کی صورت میں پی ٹی اے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 (پی ای سی اے)اور قواعد 2020 کے تحت مزید کارروائی کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…