ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پی آئی اے نے ملائیشیا میں طیارہ ضبط کرنے والی کمپنی کو 7ملین ڈالر ادا کردیئے

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے نے لندن ہائی کورٹ میں ایک جج کو بتایا کہ اس نے ڈبلن میں قائم ایرکیپ کے ذریعہ لیز پرلئے گئے دو جیٹ طیاروں سے متعلق کیس میں پیری گرائن ایوی ایشن چارلی لمیٹڈ کو تقریبا ً7 ملین امریکی ڈالر ادا کر دیئے ہیں۔روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ

کی شائع خبر کے مطابق اسی کیس میں ملائیشیا کے حکام نے گذشتہ جمعہ کو کوالالمپور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے بوئنگ 777 کو طیارے کے لیز واجبات کی عدم ادائیگی پر ملائشیا کی ایک مقامی عدالت کے حکم پرقبضے میں لے لیاتھا۔پی آئی اے اور ایئرلائن دونوں کے وکلا نے اس توقع پر گزشتہ روز سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی ہونے پر اتفاق کیا کہ کسی معاہدے کے ذریعے پی آئی اے کے خلاف کوئی حکم جاری کیے بغیرپوری رقم ادا کر دی جائے گی ۔سماعت پر ایئر لائن کے وکیل ایرن ہچنس نے جج سے سماعت ملتوی کرنے کیلئے آن لائن درخواست کی تاکہ فریقین لیز ، کرایہ ، سود ، لیز اور ادائیگی کے معاملات طے کرلیں۔ایئرلائن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موقف یہ ہے کہ مدعا علیہ (پی آئی اے)نے رقم ادا کر دی ہے۔عدالت کو سماعت پر بتایا گیا تھاکہ پی آئی اے نے جولائی میں اپنے دعوے میں ترمیم کا مطالبہ کرنے کے بعد سے ادائیگی نہیں کی۔عدالت کو بتایا گیا کہ پی آئی اے 580000 ڈالر ماہانہ طیارے کی مد میں

مقروض تھی لیکن اس نے ادائیگی نہیں کی اور قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔لیزنگ کمپنی نے پی آئی اے کے خلاف اکتوبر 2020 میں لیز کی ادائیگی میں ناکامی پر لندن ہائی کورٹ میں ایک کیس دائر کر دیا تھا جس کی مالیت تقریبا 14 ملین ڈالر تھی اور وہ 6 ماہ کے عرصے سے زیر التوا تھی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…