بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد ن لیگ کا بلاول بھٹو کے اعلان پر حیران کن ردعمل

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاڑکانہ (این این آئی، آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کی بات بلاول کی ذاتی رائے قرار دیدیا ۔ ایک انٹرویومیں مسلم لیگ (ن )کے جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کی بات بلاول کی ذاتی رائے ہے۔

کسی طور پرعدم اعتماد کے چکر میں نہیں پڑناچاہئے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس ابھی کارڈزہیں جو ابھی دکھائے نہیں، ہم نے اسمبلیوں سے استعفیٰ دیاتوپی ٹی آئی کی طرح واپس نہیں آئیں گے۔یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ ہٹائیں گے،کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے گھر بھیجیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاڑکانہ میں موہنجو داڑو روڈ پر نئے انڈسٹریل اسٹیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے منشور کے تحت عوام کی خدمت کی اور عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کیے، یہ منصوبہ کچھ سال قبل صرف کاغذات میں تھا، اس انڈسٹریل زون سے نا صرف مقامی صنعتوں اور کاروبار کو فائدہ ہوگا بلکہ عوام کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو سال میں پاکستان کی معیشت کو جتنا نقصان ہوا اتنا کبھی

تاریخ میں نہیں ہوا، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملک کی شرح نمو افغانستان اور بنگلہ دیش سے پیچھے اور مہنگائی کی شرح بھی ان ممالک سے زیادہ ہو، موجودہ حکومت ہر کاروبار کرنے والے اور صنعت لگانے والے کو چور بنادیتی ہے اور ان سے دشمنوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ڈنڈے کے سہارے معیشت اور ملک چلانا چاہتی ہے، حکومت کا کام سہولتیں فراہم کرنا ہوتا ہے، حکومت سندھ نے ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا اور ٹیکس اکٹھا کرنے کے لئے ڈنڈے کا استعمال نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں

کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے،ڈنڈے کے زور پر معیشت اوپر نہیں آئے گی،ٹیکس ادا کرنے والے کریمنل نہیں ہیں،سندھ کا ریونیو بڑھا ہے،وفاق میں پی ٹی آئی غلط حکومت چلا رہی ہے،تاجروں مزدوروں اور سرمایہ کاروں ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سکھر میں مزدور سٹی کا

افتتاح کیا،جس میں گھر اور فلیٹس بنائے ہیں،عام آدمی کو ریلیف دینا ہے،زراعت پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،ہم صنعت اور بزنس کے دشمن نہیں ہیں،وفاق نے ہمیں تنہا چھوڑا ہے،سندھ حکومت ملکر سرمایہ کاروں کے ساتھ کام کرے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت

نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ایک کروڑ گھر اور50لاکھ نوکریاں دے گی وہ ہم نے کہیں نہیں دیکھیں،دوسال میں پاکستان کی معیشت کو نقصان ہوا ہے۔عوام کے حقوق کا ہر سطح پر دفاع کریں گے،عمران خان کے راستے میں پی پی پی اور وزیراعلی مراد علی شاہ رکاوٹ ہیں،نیب کے

ذریعے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا،تاریخی بے روزگاری اور تاریخی مہنگائی حکومت کی نالائقی ہے،بجلی گیس سمیت دیگر چیزوں کے پیسے حکمران کھا رہے ہیں،ایسی حکومت لائیں گے جس کو عوام منتخب کریں اور عوام کی حکومت ہو،پی ڈی ایم کے ذریعہ سے جمہوری آئینی طریقے

سے حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔آئینی اور جمہوری طریقہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہے۔وزیراعظم سپیکر کٹھ پتلی اورسلیکٹڈ ہیں،پی پی پی رہنماں کو نیب کے ذریعے ڈرایا گیا ہے،ہم جانتے ہیں کہ غیر سیاسی قوتوں کو کیسے نکالنا ہے،کٹھ پتلی کو گھر جانا پڑے گا،پاکستان کا مستقبل روشن ہے،بھرپور عوامی طاقت سے مقابلہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…