جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

datetime 22  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ جمعہ کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ جسٹس سر دار طارق مسعود نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کیس میرٹ پر لڑنا چاہتے یا ہارڈشپ کی بنیاد پر

وکیل حمزہ شہباز امجد پرویز نے کہاکہ ہم ہارڈشپ پر ضمانت مانگ رہے کیونکہ ایک سال 7 ماہ سے میرا موکل جیل میں ہے۔ جسٹس سر دار طارق مسعود نے کہاکہ ہائیکورٹ میں ہارڈشپ کا ذکر ہے نہیں کیا گیا تو سپریم کورٹ کیسے ہارڈشپ کا مسئلہ دیکھ سکتی ہے۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ اس وقت حالات اور تھے گرفتاری کو ایک سال سے کم عرصہ ہوا تھا،ہارڈشپ کا ذکر اس لیئے نہیں کیا گیا کیونکہ اس وقت ہارڈشپ کا گرائونڈ نہیں بنتا تھا۔ جسٹس سر دار طارق مسعود نے کہاکہ جو نقطہ ہائیکورٹ میں نہیں اٹھایا گیا ہم وہ کیسے سنیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہوگا ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہاکہ کسی کو غیر معینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، جب ضمانت کیلئے رجوع کیا تو حمزہ کیخلاف ریفرنس دائر نہیں ہوا تھا،الزام 7 ارب کا تھا ریفرنس 53 کروڑ کا دائر ہوا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ یاد رہے کہ حمزہ شہباز نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…