جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف نے کبھی فارن فنڈنگ نہیں لی

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں اور پارٹی رہنمائوں کو فارن فنڈنگ پر فرنٹ فٹ پر کھیلنے اور اپوزیشن کو ٹم ٹائم دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کبھی فارن فنڈنگ نہیں لی، اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، بجلی ماضی کے حکمرانوں کے مہنگے پلانٹس

کے معاہدوں کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہے۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں فارن فنڈنگ کیس سمیت دیر امور زیرِ بحث آئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی۔ انہوں نے حکومتی ترجمانوں اور پارٹی رہنمائوں کو فارن فنڈنگ پر فرنٹ فٹ پر کھیلنے اور اپوزیشن کو ٹم ٹائم دینے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے ماضی کی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ماضی کے حکمرانوں کے مہنگے پلانٹس کے معاہدوں کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے کبھی فارن فنڈنگ نہیں لی، اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اصلاحات کا مقصد عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا ہے،غیرقانونی راستوں کو روکنا حکومت کا نصب العین ہے،اب عام پاکستانی کو2ہفتوں میں وراثتی سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹفیکیٹس کے 15 دن میں اجرا خوش آئند ہے ،اس سے سمندر پار پاکستانیوں کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیٹر آف ایڈمنسٹریشن، وراثتی سرٹیفیکیٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضابطہ دیوانی میں اصلاحات کا

فائدہ عوام کو پہنچانے کے لیے متعلقہ فریقوں کواعتماد میں لیا جائے۔ پیسے والے تو اپنے لیے آسانی ڈھونڈ لیتے ہیں، عام آدمی کو مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سزاؤں میں دیر کی وجہ سے بڑے بڑے کریمنلز بچ جاتے ہیں، جس وجہ سے معاشرے میں کرائم زیادہ ہے۔ کریمنل جسٹس سسٹم میں انصاف دینے میں دیر لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں آدھے کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں۔ کریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات لائیں گے جو سب سے اہم ہے۔ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ قانون میں آسانیاں نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات آتی ہیں۔ ہر جگہ پر قبضہ گروپس ہیں۔ ہر جگہ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے کیے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ

پاکستان میں پیسے والے شخص کے لیے کوئی پرابلم نہیں ہوتی، اصل مسئلہ عام شہریوں کو ہوتا ہے، اب دو ہفتے کے بعد انھیں سرٹفیکیٹ مل جایا کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اصلاحات کا مقصد عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا ہے،غیرقانونی راستوں کو روکنا حکومت کا نصب العین ہے،اب عام پاکستانی کو2ہفتوں میں وراثتی سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹفیکیٹس کے 15 دن میں اجرا خوش آئند ہے ،اس سے سمندر پار پاکستانیوں کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…