بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95پیسے اضافہ کردیا،وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ بجلی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 18پیسے کا اضافہ بنتا تھا، لیکن کم بوجھ ڈالا جارہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر200ارب کا بوجھ بڑھے گا،ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی مہنگی

کرنا پڑرہی ہے۔وفاقی وزرا اسد عمر، عمر ایوب اور گوہر تابش مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے، وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ پچھلی حکومت ہمارے لیے بارودی سرنگیں کھود کرگئی تھی، کیپسٹی پیمنٹ ہمارے لیے ورثے میں چھوڑ کرگئی، یہ استعمال کریں یا نہ کریں ادائیگی کرنی ہی ہوتی ہے، 2019 تک 227ارب چھوڑ کر گئے، اگر اس حساب سے بجلی کی قیمت بڑھاتے تو2 روپے 61پیسے فی یونٹ بنتا، ہم نے صرف 23پیسے اضافہ کیا، 2روپے 38پیسے کی سبسڈی دی گئی، جو کہ 247ارب روپے بنتے ہیں۔2013 کیپسٹی پیمنٹ 185ارب، 2018 میں 468ارب اور 2019 میں 642ارب،2020 میں 860ارب اور 2023 تک 1455ارب ہوجائے گی۔یہ بھی بارودی سرنگ ہے جو مسلم لیگ ن کی حکومت نے بدنیتی کے ساتھ کارخانے لگائے، ان کارخانوں سے 45فیصد بجلی درآمد شدہ فیول سے بنتی ہے، اس کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت ایک روپے 95پیسے اضافہ کردیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر200ارب کا بوجھ بڑھے گا،ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی مہنگی کرنا پڑرہی ہے۔ہم کورونا کے دوران 473ارب کی سبسڈی فراہم کی ہے، یہ سبسڈی صرف پاورسیکٹر میں دی گئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی

معیشت بہتر ہورہی ہے، چند ماہ سے معیشت کے حوالے سے بہترین خبریں آرہی ہیں، ہماری برآمدات بڑی رفتار سے بڑھ رہے ہیں، دسمبر 2020 میں ہماری برآمدات میں پچھلے سال کی نسبت 12سال بعد ساڑھے 18فیصد اضافہ ہوا، ایکسپورٹ گروتھ کے ساتھ تیزی بھی ہے، مجموعی طور پر بڑی صنعتوں کا ہرماہ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں دیکھا کہ مینوفیکچرنگ کی صنعت میں اضافہ ہمیں نومبر کے مہینے میں نظر آیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…