بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کیخلاف ریفرنس میں نیب کو وعدہ معاف گواہ مل گیا،تفتیش میں ٹھیکیدار نے سب کچھ اگل دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کیخلاف ریفرنس میں نیب کووعدہ معاف گواہ مل گیا ہے۔ نیب کی تفتیش میں ٹھیکیدار امجد حسین نے اہم معلومات دی ہے۔ نیب نے مرادعلی شاہ کیخلاف مجموعی طور پر 125 گواہان تیار کرلئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق پرائیویٹ

کنٹریکٹرامجدحسین وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے نیب کو بتایا ہے کہ ٹیکنومین کائناٹکس نامی کمپنی کو بولی کے عمل میں ہیرا پھیری سے نوازا جاتا رہا۔ بولی کا عمل مکمل کرنے والی کمیٹی کے رکن اورممبر نیپرا محمود الحسن جانتے تھے کہ مراد علی شاہ سب کچھ کنٹرول کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ نوری آباد پلانٹس کو صرف 7کلومیٹرکی لائن سے حیسکو کے ساتھ ملایا جا سکتا تھا لیکن 85 کلومیٹر کی لائن کا ٹھیکہ دیکر کے الیکٹرک سے ملایا گیا۔ نیب ریفرنس کے مطابق وعدہ معاف گواہ سمیت کل 125 گواہان عدالت میں پیش ہوں گے۔نیب کی جانب سے ٹیکنو مین کائناٹکس نامی کمپنی کو مرادعلی شاہ کی منظور نظر بتایا گیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں اسی کمپنی کیجانب سے33 ملین ڈالر منی لانڈرنگ سے دبئی بھیجنے کا انکشاف بھی موجود ہے۔فرنٹ مین کا کردار ادا کرنے والے اسی کمپنی کے2 ڈائریکٹرزاعتراف جرم کے بعد 2.5 ارب روپے کی پلی بارگین کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں وزیراعلی

سندھ مرادعلی شاہ کیخلاف سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں اورکرپشن کی 12 میں سے 5 شقوں کے تحت مراد علی شاہ کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اومنی گروپ سے متعلق نوری آباد میں پاورپلانٹس لگانے کا منصوبہ بغیر فیزیبلٹی منظور کرایا گیا اور

قومی خزانے کے8 ارب روپے جھونک دیئے گئے۔ مراد علی شاہ نے بطور وزیر توانائی و خزانہ اختیارات کاغلط استعمال کیا اور عبدالغنی مجید منصوبہ ساز جبکہ مراد علی شاہ سہولت کار تھے۔مراد علی شاہ نے کابینہ کے سامنے اس منصوبے کو عوامی فلاح کا قرار دیا تھا۔ریفرنس میں یہ بھی

کہا گیا ہے کہ مراد علی شاہ نے بطور وزیر توانائی و خزانہ اختیارات کا غلط استعمال کیا اوراومنی گروپ کے ہی کنسلٹنٹ خورشید جمالی کے مشورے پر منصوبوں کا آغاز ہوا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی آڑ میں 8 ارب روپے کے علاوہ 2 کمپنیوں کو 3 ارب روپے کا قرض مراد علی شاہ نے جاری کروایا۔ریفرنس میں سابق سیکرٹری توانائی آغا واصف بھی شریک ملزم نامزدکئے گئے ہیں۔ریفرنس میں نوری آباد پلانٹ کو کے الیکٹرک گرڈ سے ملانے کیلئے ٹرانسمیشن لائن کا ٹھیکہ بھی غیرشفاف بولی سیدینے کاالزام عائد کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…